پاکستان
جیل میں عمران خان سے ملاقات پر پابندی
جیل میں عمران خان سے ملاقات پر پابندی
بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے آفیشل ایکس پر ایک پیغام شیئر کیا گیا جس میں انکا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پنجاب حکومت کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے اور اب پنجاب حکومت نے فاشزم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق یہ حکومت کا ڈر ہے کہ عمران خان کہیں کوئی بیان جاری نہ کر دیں، لہذا مذکورہ فیصلے کو متعلقہ حکام واپس لیں اور عمران خان کو اپنے ڈاکٹرز،فیملی اور پی ٹی آئی لیڈر شپ سے ملنے کی اجازت دیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا، ان سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہو گا۔جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کے لیے مختص کر رکھا تھا۔
اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی تھی۔
پولیس نے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیریئر لگا دیے تھے۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke


