اقرارالحسن کا پہلی سے تیسری شادی تک کا سفر

پاکستانی اینکرپرسن اقرار الحسن نے کئی عرصے خاموش رہنے کے بعد بالآخر تیسری شادی کا اعتراف کرلیا۔
پروگرام ’سرِعام‘ میں بطور اینکر دکھنے والے اقرار الحسن نے 2006 میں نیوز اینکر قرۃالعین سے پہلی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ’پہلاج حسن‘ ہے۔
2012 میں اقرار الحسن نے اپنی دوسری شادی میڈیا پرسن فرح اقرار سے کی اور 5 سال تک اس شادی کو خفیہ رکھا۔
بعدازاں فرح سے شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اقرار الحسن نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے دوسری شادی پہلی اہلیہ کی رضامندی کے ساتھ کی۔
اقرار اپنی شادیوں کے سبب چرچوں میں تھے ہی لیکن اکتوبر 2023 میں ان کی تیسری شادی کی خبروں بھی گردش کرنے لگیں اور یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ اقرار سے نیوز اینکر عروسہ خان سے تیسری شادی کرلی ہے۔
اس خبر کے ساتھ اقرار اور عروسہ خان کی تصاویر بھی وائرل ہوتی دکھیں جن میں دونوں کو ایک ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا تھا لیکن ان میں شادی کی کوئی تصویر نہیں دیکھی گئی جو اس خبر کی تصدیق کرپاتی۔
دوسری جانب اقرار الحسن بھی اس حوالے سے خاموشی اختیار کر کے بیٹھے رہے لیکن عروسہ خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اقرار اور ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہیں جس کے سبب لوگ کشمکش کا شکار رہے کہ آخر معاملہ ہے کیا۔
رواں سال جنوری میں عروسہ خان نے پہلاج کے ساتھ مل کر اقرار اور قرۃالعین کی شادی کی سالگرہ بھی منائی۔
اقرار کا حالیہ انٹرویو میں تیسری شادی کا اعتراف ان کے مداحوں کو کافی حد تک حیران کر گیا ہے اور متعدد افراد اس حوالے سے بھی تجسس کا شکار ہیں کہ آخر اقرار تینوں اہلیہ کو ایک ساتھ کیسے خوش رکھ پارہے ہیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں