انفوٹینمنٹ

شوبز کیریئر بنانے کیلئے بچوں کی کوئی مدد نہیں کی، جاوید شیخ

شہروز نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے اپنے آپ کو منوایا

Web Desk

شوبز کیریئر بنانے کیلئے بچوں کی کوئی مدد نہیں کی، جاوید شیخ

شہروز نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے اپنے آپ کو منوایا

شوبز کیریئر بنانے کیلئے بچوں کی کوئی مدد نہیں کی، جاوید شیخ

سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ بہروز اور میں نے شوبز کیریئر بنانے کیلئے بچوں کی کوئی مدد نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ فلم میں دانش تیمور کو بطور ہیرو کاسٹ کرنے پر لوگوں نے پوچھا کہ شہزاد فلم کا حصہ کیوں نہیں؟ جس پر صاف کہا وہ کردار کیلئے مناسب انتخاب نہیں تھا۔

 بہروز سبزواری نے انڈسٹری میں اقربا پروری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے انتہائی محنتی ہیں، انہوں نے اپنے والدین کو پوری زندگی کوشش کرتے دیکھا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے اور جاوید شیخ کے پاس جو کچھ بھی ہے، وہ ہمیں راتوں رات نہیں ملا۔ 

اداکار نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر میں اپنے بیٹے شہروز کو کسی سے سفارش کرکے سیریل میں کام حاصل کرنے میں مدد کرتا بھی ہوں تو آخر میں اس سیریل میں خود شہروز نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے اپنے آپ کو منوانا ہے اور شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ خود بنانی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں نے جو بھی نام کمایا ہے، وہ اپنی کوشش سے کمایا ہے، بالکل اسی طرح جیسے فواد خان، فہد مصطفیٰ یا بہت سے دوسرے کامیاب اداکاروں نے کمایا ہے۔ جاوید شیخ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک میں نے اور بہروز نے کبھی کسی سے اپنے بچوں کو کسی پراجیکٹ میں کاسٹ کرنے کو نہیں کہا۔ 

انہوں نے کہا کہ میری پچھلی فلم میں دانش تیمور کو بطور ہیرو کاسٹ کیا گیا تو لوگوں نے مجھ سے پوچھا بھی کہ شہزاد اس فلم کا حصہ کیوں نہیں ہے، تو میں نے صاف کہا کہ وہ اس کردار کیلئے مناسب انتخاب نہیں تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ میری ایک اور فلم میں ایک کردار کیلئے نوجوان کی ضرورت تھی تو میں نے اپنے بیٹے شہزاد کو چھوڑ کر اپنے بھانجے شہروز کو کاسٹ کیا کیونکہ اس کردار کیلئے شہروز ہی بہترین انتخاب تھا۔

تازہ ترین