پیسوں کی لالچ، پی ایس ایل کیلئے ان فٹ شمر جوزف آئی پی ایل کیلئے فٹ
پی ایس ایل سیزن 9 کیلئے انجری کا بہانہ بنانے والے شمر جوزف انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے فٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی نے گزشتہ روز ملتان سلطانز کیخلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمر جوزف انجری کے باعث پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔
سیمی کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد انجری کے بہانہ بناکر پاکستان سپر لیگ کیلئے نہ آنے والے شمر جوزف آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی نمائندگی کیلئے بھارت پہنچ گئے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ڈیرن سیمی فیورٹ قرار دیئے جارہے تھے تاہم کیریبین کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ بطور ہیڈکوچ ویسٹ انڈیز ٹیم کیساتھ منسلک ہیں اور ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر ٹی20 ورلڈکپ جتوانے کیلئے پرعزم ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی