پاکستان

فاطمہ بھٹو کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع اپنی ایک ایکس پوسٹ کے ذریعے دی۔

Web Desk

فاطمہ بھٹو کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع اپنی ایک ایکس پوسٹ کے ذریعے دی۔

فوٹو ، فاطمہ بھٹو/ انسٹاگرام
فوٹو ، فاطمہ بھٹو/ انسٹاگرام

پاکستان کے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع اپنی ایک ایکس پوسٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے بیٹے کی پیدائش اور نام کے حوالے سے اطلاع دینے کے لیے نیلے تھیم کا ایک پوسٹر جاری کیا جس پر نام بھی درج تھا۔

فاطمہ بھٹو اور گراہم نے اپنے بیٹے کا نام بچے کے نانا ’میر مرتضی بھٹو‘ کے نام سے مشابہہ ’میر مرتضیٰ بائرہ‘ رکھا۔

انہوں نے اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ ’گراہم اور میں اپنے بچے کی پیدائش کی خبر سُنا کر بہت خوش ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کو ایک ایسا نام دینا چاہتے تھے کہ جب وہ دنیا میں اپنا ایک مقام حاصل کرے تو وہ نام اسے ہمت دے،  میں ایک ایسا نام چاہتی تھی جو اس کی زندگی میں  الہام کا کام کرے، جو میرے بیٹے کی ماں کے دل کے بہت قریب ہو، زندگی بھر اسے آرام دہ اور محفوظ محسوس کروائے، جب بھی میں نے سوچا کہ ایسا کیا نام ہو سکتا ہے تو ہمیشہ میں نے اپنے پیارے والد کا نام اپنے ذہن میں پایا۔‘

اپنی پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

خیال رہے کہ فاطمہ بھٹو گزشتہ برس اپریل میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔  ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بہن کے نکاح کی خبر سب کو سنائی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ میری بہن فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کےگھرمیں اپنے داداکی لائبریری میں کی۔

فاطمہ بھٹو شاعرہ اور ادیبہ ہیں اور وہ پاکستان ، امریکا اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔

1997ء میں پندرہ برس کی عمر میں فاطمہ بھٹو کا پہلا شعری مجموعہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان سے شائع ہوا تھا۔