ویڈیو، ایڈ شیران کی پنجابی میں گلوکاری نے تہلکہ مچادیا
برطانوی گلوکار کو پنجابی گانا گاتے سن کر مداح دیوانہ وار چیخنے لگے
عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایڈ شیران نے بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت سوسانجھ کے ساتھ منعقدہ لائیو کنسرٹ میں پنجابی گانا 'لوَر' گا کر شائقینِ موسیقی کے ہوش اڑا دیے۔
مشہور انگریزی گیت 'پرفیکٹ' ، شیپ آف یو' اور 'فوٹوگراف' کو اپنی مسحورکن آواز سے سپرہٹ بنانے والے گلوکار ایڈ شیران ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں اور چند دنوں سے بالی وڈ ستاروں کے ساتھ پارٹی کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔
ایڈ شیران نے شاہ رخ خان کیساتھ مل کر ان کا سگنیچر پوز دینے کے علاوہ کنگ خان کے محل نما رہائش گاہ 'منّت' میں بھی رونق لگائی اور اپنا مشہور گانا گایا جس کی ویڈیو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انسٹاگرام پر جاری کی۔
اب ایڈ شیران نے ممبئی میں منعقدہ کنسرٹ میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ مل کر ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ کنسرٹ کے شرکاء دیوانہ وار چیختے ہوئے نظر آئے۔
دراصل ایڈ شیران نے دلجیت سنگھ کی گلوکاری میں انکا ساتھ دیتے ہوئے پنجابی زبان میں انکے گانے کے چند اشعار گائے جو سب کے لیے ایک بہت بڑا سرپرائز تھا۔
اس یادگار لمحے کی ویڈیو دلجیت دوسانجھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنا گانا 'لوَر' گاتے گاتے ایڈ شیران کے پاس آکھڑے ہوتے ہیں اور پھر دونوں گانے کا ایک پنجابی شعر ساتھ گاتے ہیں جس کے بعد دلجیت نے رک کر ایڈ شیران کو اکیلے بھی گانا گانے دیا۔

ایڈ شیران اور ساتھی گلوکار دلجیت کی یہ جُگل بندی اس قدر مسحور کن تھی کہ کنسرٹ کیا اس منظر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والے صارفین بھی جھوم اٹھنے پر مجبور ہوگئے۔
دلجیت دوسانجھ اور ایڈ شیران کے مداح اس ویڈیو پر بے انتہا حیرانی اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور متعدد تو اس ویڈیو کو 'ان دیکھا خواب' لکھتے بھی نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈ شیران نے بالی وڈ ستاروں کی پارٹی میں تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اللو ارجن کے گانے 'بوٹا بما' پر گانے کے گلوکار ارمان ملک کے ساتھ رقص بھی کیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی تھی۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں