ہالی ووڈ
پورا قرآن پڑھا، مقدس کتاب کی سادگی نے بہت متاثر کیا، ول اسمتھ
قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے حوالہ جات دیکھ کر حیران رہ گیا
پورا قرآن پڑھا، مقدس کتاب کی سادگی نے بہت متاثر کیا، ول اسمتھ
قرآن میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے حوالہ جات دیکھ کر حیران رہ گیا
ہالی وڈ سپر اسٹار ول اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں پورا قرآن پڑھا تھا خاص کر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے واقعات نے انہیں بہت متاثر کیا۔
'بگ ٹائم پوڈ کاسٹ' پروگرام کے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے ایک مشکل وقت سے گزر رہے تھے، جس نے انہیں اپنے باطن کے بارے میں سوچنے پر مجبور کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے قرآن مجید سمیت تمام مقدس کتابوں کا مطالعہ کیا، 'یہ میری زندگی کا وہ دور تھا جب میں اپنے دل کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنا چاہتا تھا تاکہ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو گلے لگا سکوں۔'
ول اسمتھ کے مطابق قرآن کی سادگی نے انہیں بہت متاثر کیا ساتھ ہی انہوں نے مقدس صحیفوں کے درمیان تعلق پر زور دیا۔
ہالی وڈ اسٹار نے کہا کہ میں قرآن پاک میں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے حوالے سے بہت سارے حوالہ جات دیکھ کر حیران رہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے قرآن کی سادگی پسند ہے کیونکہ یہ بہت آسان ہے اور اس میں چیزیں بہت واضح ہیں، اس لیے بغیر کسی غلط فہمی کے اسے پڑھنا بہت آسان ہے۔
ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ 'میں حیران تھا کہ تورات سے لے کر بائبل اور پھر قرآن تک سب کچھ ایک ہی کہانی کی طرح لگ رہا تھا'۔
حضرت ابراہیم کی نسل کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان روایتوں کے درمیان تعلق نہیں ٹوٹا، کس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں حضرت اسمٰعیل اور حضرت اسحاق آئے، اس مربوط تصور کو دیکھ کر اچھا لگا۔
خیال رہے کہ ول اسمتھ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اسٹارز میں سے ایک ہیں جن کی فلموں نے 9.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی دولت کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ میری زندگی کا پہلا آدھا حصہ دولت جمع کرنے اور بقیہ آدھا اسے خرچ کرنے میں گزررہا ہے۔
ہالی وڈ اسٹار کے مطابق پیسہ وہ چیز نہیں ہے جس کی لوگوں کو سب سے زیادہ ضرورت ہے، اور اس لیے اپنی زندگی کے اس مرحلے پر میں اپنا علم اور تجربہ دینا چاہتا ہوں، محبت اور دوستی ہی ہمارے یہاں خوشی سے رہنے کا واحد راستہ ہے۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July




