کھیل

پی ایس ایل9، ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے 10 کھلاڑی

Web Desk

پی ایس ایل9، ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے 10 کھلاڑی

فوٹو، پی ایس ایل انسٹاگرام
فوٹو، پی ایس ایل انسٹاگرام

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا اختتام گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح کیساتھ ہوا جس نے سنسنی خیز مقابلے لے بعد ملتان سلطانز کو 2 وکٹوں سے مات دی۔

پی ایس ایل کے سیزن 9 کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو قذافی اسٹیدیم میں منعقد ہوئی، ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد ہی سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے جاری رہے اور لاہور قلندر اور کراچی کنگز سب سے پہلے باہر ہونے والی ٹیم رہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے دس کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے نویں ایڈیشن کے34 میچوں میں سے کسی ایک میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔

 ان دس کھلاڑیوں میں اسلام آباد کے شہاب خان، قاسم اکرم، شمائیل حسین ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عثمان قادر، عادل ناز، کراچی کنگز کے سراج الدین شامل ہیں۔

یہی نہیں بلکہ محمد رو حید، لاہور قلندرز کے سید فریدون، ملتان سلطانز کے ایم شہزاد، اور پشاور زلمی کے عمیر آفریدی بھی اپنی ٹیم کی جانب سے ایک بھی میچ کھیلنے سے قاصر رہے۔

تازہ ترین