عالمی منظر

امریکی سائنسدان 'ہنری کلاسن' نے اسلام قبول کرلیا

کلمہِ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

امریکی سائنسدان 'ہنری کلاسن' نے اسلام قبول کرلیا

کلمہِ شہادت پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

امریکی سائنسدان ہنری کلاسن نے اسلام قبول کرلیا

سٹیم سیل کے شعبے کے مشہور امریکی سائنسدان اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پرفیسر ہنری کلاسن نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہنری کلمہِ شہادت پڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسکرین گریب/ ایکس
اسکرین گریب/ ایکس

سوشل میڈیا پر بیشتر صارفین نے ان کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منایا ہے۔

اسلام قبول کرنے کے بعد پروفیسر ہنری کلاسن کا نام ڈاکٹر احمد حسن بطل نے عبدالحق رکھا ہے جس کا مطلب حق اور علم کے ذریعے اپنے رب تک پہنچنا ہے۔

ہنری نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کیا، بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہنری کلاسن نے نہ صرف رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا بلکہ نماز تراویح بھی ادا کی اور جلد ہی عمرہ ادائیگی کے لیے بھی روانہ ہوں گے۔