انفوٹینمنٹ

ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، فیصل قریشی موت کے منہ سے کیسے نکلے؟

'لگا اب مرگیا'، فیصل قریشی کی کار حادثے کا شکار

Web Desk

ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، فیصل قریشی موت کے منہ سے کیسے نکلے؟

'لگا اب مرگیا'، فیصل قریشی کی کار حادثے کا شکار

ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، فیصل قریشی موت کے منہ سے کیسے نکلے؟

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے موت کو بے حد قریب سے دیکھنے کا انکشاف کرتے ہوئے خوفناک حادثے کا تذکرہ کردیا۔

'بشر مومن' ، 'میری ذات زرہِ بے نشاں اور 'وعدہ' جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیصل قریشی ان دنوں قبائلی علاقاجات میں رہنے والے پٹھانوں کی ایک روایت پر بننے والے ڈرامے 'خئی' میں اپنی اداکاری کے سبب ناظرین کی داد وصول کر رہے ہیں۔

ڈرامے میں فیصل قریشی 'چنار خان' نامی کردار نبھا رہے ہیں جو ڈرامے کا ولن ہے لیکن فیصل قریشی منفی کردار کو بھی اس قدر  عمدگی سے ادا کر رہے ہیں کہ ناظرین کو اس ولن سے بھی محبت ہو گئی ہے۔

اب اداکار نے نادیہ خان اور اعجاز اسلم کے رمضان اسپیشل شو میں شرکت کی اور  تینوں دلچسپ قصے، کہانیاں سناتے نظر آئے۔

دورانِ شو نادیہ خان نے فیصل قریشی سے پوچھا کہ ' کبھی موت کو بے حد قریب سے دیکھا؟ ایسا کوئی واقعہ زندگی میں پیش آیا ہو؟' 

اس سوال پر فیصل قریشی نے بتایا کہ ' ایک دفعہ نہیں چار دفعہ ایسا ہو چکا ہے۔ ایک مرتبہ تو میں نے کلمہ بھی پڑھ لیا تھا کہ بس اب مر گیا ہوں'۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ' پُل پر موڑ آیا جہاں میری کار کا ٹائر برسٹ ہوگیا اور میری کار سیدھا نیچے جاکر گری، مجھے بس اتنا یاد ہے کہ وہاں صرف دھواں تھا اور میں سیٹ بیلٹ کے سبب گردن سے لٹکا ہوا تھا۔ حادثے میں میری کار سیوک تھی جو آلٹو کے برابر ہوگئی تھی'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس حادثے میں میری ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔ لیکن میری ایک اچھے عادت نے مجھے مرنے سے بچا لیا کہ میں سیٹ بیلٹ پہن کر کار چلاتا ہوں۔ اگر وہ نہ لگی ہوتی تو میں کار سے نکل کر کہیں جا گرتا اور بچ نہ پاتا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ایک ڈرامے کی شوٹ کے دوران مجھے شیشے پر ہاتھ مارنا تھا لیکن میں نے غلط جگہ ہاتھ مار دیا جس کی وجہ سے شیشہ اوپر سے ٹوٹ کر میرے ہاتھ پر گرا اور  کاٹ کر گزرگیا اور خون بہنے لگا۔ لیکن وقت پر میرے ہاتھ پر روئی رکھ کر خون روک دیا گیا جس کی وجہ سے جان بچ گئی'۔