غریب ملک بھارت میں امبانی کی مہنگی تقریبات کا مقصد کیا؟
امبانی کی تقریب ہندوستان کی سماجی عدم مساوات کے بارے میں کیا ظاہر کرتی ہے ؟

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے پری ویڈنگ ایونٹس کو ایک قومی تقریب کے طور پر دیکھا گیا، جس میں دنیا بھر سے مشہور شخصیات جن میں اداکار،گلوکار ،کمپنیز کے بانی شامل تھے جنہیں فائیو اسٹار ہوٹلز میں ٹھہرایا گیا اور مبینہ طور پر کھانے میں2500 ڈشز پیش کی گئیں۔
بھارت دنیا میں غریبوں کی سب سے بڑی تعداد اور ‘زیرو فوڈ‘ والے بچوں کی تیسری سب سے زیادہ فیصد آبادی رکھنے والے ملک ہے۔
ریحانہ، مارک زکربرگ، زیورات والے ہاتھی اور 5500 ڈرون پر مشتمل یہ تین روزہ جشن اصل شادی کی تقریب بھی نہیں بلکہ یہ اس کی کچھ جھلکیاں تھیں جو ممکنہ طور پر جدید دنیا کی سب سے زیادہ شاندار پری ویڈنگ کی تقریبات ہیں۔
مارچ کے شروع میں ایک طویل تین روزہ ویک اینڈ پر، مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے، اننت، اور رادھیکا مرچنٹ کیپری ویڈنگ ایونٹس کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔ بل گیٹس اور ایوانکا ٹرمپ سمیت بادشاہ، سیاست دان اور انتہائی دولت مند، گجرات کے ایک آئل ریفائنری شہر میں ایک تقریب کے لیے ایک چھت تلے جمع ہوئے۔
جبکہ شادی کی اصل تقریب جولائی میں جام نگر میں منعقد ہے۔ اس پروقار تقریب میں جہاں بالی وڈ کے کچھ بڑے ستارے مہمانوں کے طور پر مدعو کیے گئے تھے جو گانے اور رقص کرنے کے لیے اسٹیج پر آئے
نامور شخصیات کا امبانی کی تقریب میں پرفارم کرنا ہندوستان کے سب سے طاقتور خاندان کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف تھا۔ جن میں تینوں خانز (عامر خان،شاہ رخ خان اور سلمان خان) موجود تھے۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں