ننھے وی لاگر 'محمد شیراز' کے سرحد پار بھی چرچے
بھارتی نیوز ویب سائٹ 'انڈیا ٹودے' پر نمایاں

پاکستان کے سب سے کم عمر وی لاگر 'محمد شیراز' کی معصوم اداؤں نے سرحد بار بھی لوگوں کے دل جیت لیے۔
یوٹیوب پر ناظرین کو اپنی خاندانی زندگی اور روزمرہ کے تجربات سے بھری ویڈیوز سے محظوظ کرنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز دنیا بھر کی طرح اب انڈیا میں بھی مقبول ہوگئے۔
بھارت کی مشہور نیوز ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے اس ننھے وی لاگر کی صلاحیتوں کو فیچر کے ذریعے اجاگر کیا کہ کس طرح محمد شیراز بلاگنگ کی دنیا میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کررہا ہے۔
محمد شیراز نے انتہائی چھوٹی عمر میں اپنے دلکش اور تخلیقی مواد کے ساتھ ڈیجیٹل منظر نامے میں ایک اہم مقام بنالیا ہے۔
'انڈیا ٹوڈے' کی جانب سے محمد شیراز کی پہچان نہ صرف پاکستان میں بلکہ سرحد پار بھی ان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نمایاں کرتی ہے۔
ایک نوعمر وی لاگر کے طور پر شیراز نے کئی مواد کے خواہشمند تخلیق کاروں کو یہ پیغام دیا ہے کہ عمر کسی کے شوق اور آن لائن کمیونٹی میں بامعنی اثر ڈالنے میں رکاوٹ نہیں ہے۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں