کھیل
نوجوت سنگھ سدھو کا کمینٹری کا معاوضہ کتنے لاکھ؟
نوجوت سنگھ سدھو کا کمینٹری کا معاوضہ کتنے لاکھ؟
مشہور سابق بھارتی کھلاڑی و کمنٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک بار پھر کمینٹری کے میدان میں قدم رکھنے کی خبروں کی تصدیق کر تے ہوئے اپنے کمینٹری کے معاوضے سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ایک بار پھر نوجوت سنگھ سدھو کی کمینٹری سے شائقین اور ناظرین محظوظ ہونے والے ہیں۔
بھارتی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ 'آئی پی ایل ورلڈ کپ کی ٹون کو سیٹ کرے گا، سب دنیا کی نظریں آئی پی ایل پر ہیں، یہاں آنے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شروعات کر سکتے ہیں'۔
ویرات کوہلی سے متعلق نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ 'میں ایک معمولی وجہ کی بنا پر ویرات کوہلی کو بہترین بلے باز قرار دوں گا، اور وہ وجہ ان کی فٹنس ہے لیکن وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ مزید فٹ ہوتا جا رہا ہے'۔
کمینٹری سے متعلق نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ 'کرکٹ میرا پہلا پیار ہے، اگر آپ کا پیار ہی آپ کا پروفیشن بن جائے، تو اس سے بہتر اور کیا چاہیے؟'
انہوں نے کہا کہ 'ایک بطخ کبھی بھی تیرنا نہیں بھول سکتی ہے۔ میں کمینٹری کو اسی طرح دیکھتا ہوں، جیسے کہ ایک مچھلی پانی کو اپنے لیے اہم سمجھتی ہے'۔
اپنے کمنٹری معاوضے سے متعلق بھی سدھو نے کہا کہ 'ایک وقت تھا جب مجھے پورے ٹورنامنٹ کے 60 سے 70 لاکھ روپے ملتے تھے۔تاہم اب آئی پی ایل کے 1 دن کی کمینٹری کے 25 لاکھ بھارتی روپے ملتے ہیں'۔
واضح رہے کہ انٹرویو کے آخر میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'اطمینان اس بات کا نہیں ہے کہ پیسے کم تھے یا زیادہ، بلکہ اس بات کا ہے کہ وقت تبدیل ہو جاتا ہے، اور وہ خوبصورت وقت تھا'۔
مزید خبریں
-
ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک-بھارت ٹاکرا کب؟
-
دل تو بچہ ہے جی، بابر اور نسیم کی بارش میں سلائیڈ
-
ویرات کے نمبر 18 کی اصل کہانی جانیے
-
محمد آصف نے ورلڈ ماسٹر اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
-
کوہلی، اونیت کا ایک اور حسین اتفاق وائرل
-
مارشل آرٹ ماسٹر راشد نسیم کے نام بڑا اعزاز
-
سریش رائنا اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار
-
کندھے کی سرجری، شاداب خان کی حالت اب کیسی؟
-
بھارتی کرکٹر میچ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنےکے باعث ہلاک
-
98 سالہ دادی کی میسی کو شادی کی پیشکش
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



