خواتین

رمضان میں خواتین کا ڈائٹ پلان کیا ہو؟

رمضان کی آمد کے ساتھ خواتین کے روزمرّہ کاموں میں اضافہ ہوجاتا ہے

Web Desk

رمضان میں خواتین کا ڈائٹ پلان کیا ہو؟

رمضان کی آمد کے ساتھ خواتین کے روزمرّہ کاموں میں اضافہ ہوجاتا ہے

رمضان کی آمد کے ساتھ خواتین کے روزمرّہ کاموں میں اضافہ ہوجاتا ہے
رمضان کی آمد کے ساتھ خواتین کے روزمرّہ کاموں میں اضافہ ہوجاتا ہے

رمضان المبارک میں اپنی صحت کا خیال رکھنا بھی اہم ہے کیونکہ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔ صحت کے ساتھ انسان کی زندگی آسانی سے گُزر جاتی ہے اس کے بغیر انسان روزہ بھی نہیں رکھ پاتا ہے۔

رمضان کی آمد کے ساتھ خواتین کے روزمرّہ کاموں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ جہاں وہ روز ایک سے دو ڈش بنارہی ہوتی ہیں رمضان میں سحر اور افطار کے اہتمام کیلئے بیک وقت چھ سات ڈش بنائی جاتی ہیں تاکہ سب سیر ہو کر کھائیں لیکن اکثر خواتین سب کو تو پکا کر کھلاتی ہیں لیکن خود نہیں کھاتیں اور کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں روٹین میں بھی تبدیلی آتی ہے جس کے سبب ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت کو اچھا بنانے کیلئے ایک ڈائٹ پلان پر باقاعدہ عمل کریں۔

ہم آج وہ چند کام بتائیں گے کہ جن کو خواتین پہلے رمضان سے اپنا کر عید تک اپنی صحت اچھی رکھ سکتی ہیں۔

سحری کیلئے ڈائٹ پلان:

٭ سحری میں دودھ اور دہی کا استعمال لازمی کریں۔

٭ ساگودانے کی کھیر کا استعمال سحری میں کریں تاکہ بیماریوں سے بچ سکیں۔

٭ چکی کی آٹے کی روٹی لازمی ایک کھائیں۔

٭ دو کھجوریں یا پھر کسی بھی پھل کا استعمال ضرور کریں۔

٭ مکھن یا ملائی روٹی پر لگا کر براؤن بریڈ پر لگا کر کھائیں۔

٭ پراٹھا کھائیں مگر اس کے ساتھ انجیر کی چائے کا استعمال کریں۔

افطاری کیلئے مفید ڈائٹ پلان:

٭ افطاری میں کھجوریں کھائیں، پانی کی طرف زیادہ دھیان نہ دیں۔

٭ فروٹ چاٹ اور چنا چاٹ ضرور کھائیں۔

٭ سموسے، پکوڑے اور رول کھائیں مگر اعتدال کے ساتھ یعنی 2 ،2 ہی کھائیں اس سے زیادہ نہیں کھائیں۔

رات کا کھانا:

٭ رات کے کھانے میں تازہ پھلوں کا جوس ضرور لیں۔

٭ آدھی روٹی سے زیادہ نہ کھائیں۔

٭ اُبلے ہوئے کھانوں کا استعمال کریں۔

٭ اُبلے ہوئے چاول کے ساتھ گِرل چکن کھا سکتے ہیں۔

٭ پھلوں کے مربعوں کا استعمال بھی کریں۔

٭ گرین ٹی سے بہتر ہے رمضان میں انجیر کی چائے بنا کر پئیں لیکن اس میں آئس کیوبز ضرور ڈالیں۔

تازہ ترین