انفوٹینمنٹ

جاوید شیخ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

اداکار نے نجی ٹیلی ویژن شو میں انکشاف کردیا

Web Desk

جاوید شیخ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

اداکار نے نجی ٹیلی ویژن شو میں انکشاف کردیا

جاوید شیخ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اور پچھتاوے کے حوالے سے اہم راز فاش کردیا۔

حال ہی میں معروف اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی بار اپنی دوسری شادی اور بچوں پر اس کے اثرات سے متعلق گفتگو کی۔

اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بچوں کی بہترین تربیت میں ان کی سابقہ اہلیہ زینت منگی کا بہت ہاتھ ہے جنہوں نے بچوں کو کبھی ددھیال اور باپ سے دور نہیں ہونے دیا۔

جاوید شیخ نے گھرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’ بدقسمتی سے میں اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی نہیں چاہتا تھا جس کی وجہ سے میرے بچے شہزاد اور مومل کو نقصان اٹھانا پڑا لیکن الحمدللہ جس طرح انہوں نے ٹوٹے ہوئے خاندان کا حصہ ہوتے ہوئے بھی خود کو مضبوط رکھا اس کی واحد وجہ زینت منگی ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ ‘یہ ان کی ماں کا کمال تھا جو علیحدگی کے بعد بھی بچوں کو فیملی ٹائم گزارنے کے لیے میرے پاس باقاعدگی سے بھیجا کرتی تھی جس کی وجہ سے ہم سب خاندان والے میرے گھر اکھٹے ہوجایا کرتے تھے۔

 انہوں نے اپنی غلطی تسلی کرتے ہوئے کہا کہ ‘ طلاق میرا سب سے بڑا قصور تھی ، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ، کاش ایسا نہ ہوا ہوتا۔’

واضح رہے کہ جاوید شیخ نے پہلی اہلیہ سے طلاق کے بعد دوسری شادی اداکارہ سلمیٰ آغا سے کی تھی لیکن ان کے ساتھ بھی ان کی شادی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکی۔