پاکستان
اڈیالہ جیل میں عمران خان 35 لاکھ روپے کا کھانا کھا گئے؟
عمران خان جیل کے اندر 65 مختلف شخصیات سے 976 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان 35 لاکھ روپے کا کھانا کھا گئے؟
عمران خان جیل کے اندر 65 مختلف شخصیات سے 976 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے عرصے میں ان کی خوراک پر 35 لاکھ روپے خرچ آیا ہے۔
سینیئر صحافی زاہد گشکوری نے رؤف کلاسرا کے پروگرام میں جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس عرصے میں عمران خان جیل کے اندر 65 مختلف شخصیات سے 976 ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
ساتھ ہی یہ بات بھی سامنے آئی ہے جیل کے اندر سے عمران خان کی تصویر لیک کرنے والے شخص کا سراغ لگالیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے لاہور کے ایک وکیل نے پین کیمرا کی مدد سے تصویر لی تھی جس پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔
مذکورہ دعوے پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہ عمران خان کوئی مولانا فضل الرحمان ہیں جو 6 ماہ میں 35 لاکھ کا کھانا کھا گئے۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کے لیے مخصوص اکاؤنٹ میں 80 ہزار روپے سے زیادہ جمع ہی نہیں ہوتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ معلوم کرنے کے بعد میڈیا کو جواب دوں گا کہ 6 ماہ میں ہم نے خان صاحب کے لیے کتنی رقم جمع کرائی ہے۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ خان صاحب جیسے کفایت شعار آدمی سے یہ توقع کرنا کہ وہ 35 لاکھ کا کھانا کھا گئے فضول ہے کیوں کہ انہیں سادہ کھانا پسند ہے جس میں دہی اور سبزیاں شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
مولانا طارق جمیل نے اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت دیدی
-
غیرت کے نام پر دہرا قتل، شوبز شخصیات کا اظہار افسوس
-
غیرت کے نام پر قتل کی انسانیت سوز ویڈیو پر کہرام بپا
-
یاسر شامی کے گھر ’بیٹے’ کی ولادت، نام کیا رکھا؟
-
سانگھڑ کی مظلوم اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ مل گئی
-
ریحام خان نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا
-
الطاف حسین کی لندن میں طبیعت بگڑگئی، ہیلتھ اپڈیٹ آگئی
-
حمیرا اصغر کی موت کی وجوہات جاننے کے لیئےتحقیقاتی کمیٹی قائم
-
ذوہیب حسن کا حمیرا کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ
-
حمیرا کی موت ’قتل‘ ہے، شہری کی عدالت میں درخواست
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34




