کیا 'تیرے بن 2' عید پر نشر ہونے والا ہے؟
سوشل میڈیا پر بی ٹی ایس کلپس گردش کرنے لگیں
سوشل میڈیا پر پاکستان کے مقبول ترین ڈراما سیریل 'تیرے بن' کے سیکوئل سے متعلق ایک بار پھر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔
پاکستان کا مقبول ترین ڈراما سیریل 'تیرے بن' فی الوقت اپنے انتہائی متوقع سیزن 2 کے ساتھ ایک بڑی اور دھماکےدار واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی کی متحرک جوڑی والے اس ڈرامے نے اپنے پہلے سیزن میں بے پناہ عالمی مقبولیت حاصل کی۔ تاہم پہلے سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب شائقین کو ڈرامے کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار ہے۔
دسمبر 2023 میں میکرز کی جانب سے 'تیرے بن 2' کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے مداحوں میں ڈرامے کو لے کر جوش و خروش کی نئی لہر پیدا ہوگئی ہے۔
حال ہی میں پہلے سیزن کی بی ٹی ایس کلپ منظرِ عام پر آئی جس میں شوٹنگ کے دوران مستی مذاق پر مبنی لمحات شئیر کیے گئے۔
ان کلپس کی ریلیز نے شائقین کو ایک بار پھر جنون میں مبتلا کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی افواہوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے کہ طویل انتظار کے بعد سیزن 2 اب انتہائی نزدیک ہے جبکہ دوسری جانب پریمیئر کا باضابطہ اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ میکرز کی جانب سے دسمبر میں سیکوئل کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے شائقین کو اس حوالے سے کوئی مثبت خبر موصول نہ ہوسکی۔