خواتین

رمضان کی غذائیں جو آپکی خوبصورتی بھی بڑھائیں

سحر و افطار میں کھائی جانے والی یہ اشیاء آپکی جلد کو چار چاند لگاسکتی ہیں

Web Desk

رمضان کی غذائیں جو آپکی خوبصورتی بھی بڑھائیں

سحر و افطار میں کھائی جانے والی یہ اشیاء آپکی جلد کو چار چاند لگاسکتی ہیں

ان پکوان میں شامل اجزا آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں
ان پکوان میں شامل اجزا آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں

ماہ رمضان میں تقریباً ہر دسترخوان پر کچھ مخصوص پکوان ہمیشہ موجود رہتے ہیں جن میں پکوڑے، فروٹ چاٹ، شربت اور دہی بڑے وغیرہ شامل ہیں۔

ان میں سے کچھ چیزیں صحت کے لیے مفید تو کچھ مسائل کا سبب بن سکتی ہیں لیکن وہ ایک علیحدہ بحث ہے۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کی یہی چیزیں آپ کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے میں کس طرح مدد کرسکتی ہیں۔

اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو آج جانیں کہ آپ کی افطار میں شامل کچھ پکوانوں کے اجزا کس حد تک آپ کی شخصیت کو نکھارنے اور سنوارنے کا کام کرسکتے ہیں۔

بیسن:

 بیسن صرف پکوڑے تلنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ جلد اور بالوں کے لیے بھی جادوئی فوائد کا حامل ہے۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بیسن جلد کو نکھارنے کا کام بخوبی کرتا ہے، بیسن، دہی، ہلدی اور لیموں کو ملا کر بنایا گیا ماسک چہرے پر پڑنے والے موسم گرما کے اثرات کو شکست دے دیتا ہے۔ 

اسی طرح یہ بالوں کے لیے بھی مفید ہے، اسے زیتون کے تیل میں ملا کر ہیئر ماسک بنا کر استعمال کرنے سے بالوں کی چمک بحال اور نشوونما بہتر کی جاسکتی ہے۔

چنے:

چنوں کو  چاٹ یا سالن میں استعمال کرنے کے علاوہ  آپ اس کا فائدہ ایک ماسک کی صورت میں بھی اٹھا سکتے ہیں جو چہرے سے زائد العمری کے اثرات ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

چنوں میں فائبر، میگنیز اور دیگر اجزا شامل ہوتے ہیں جو جھریوں میں کمی لانے میں مدد دیتے ہیں۔
اس کے لیے پہلے چنوں کو بگھو کر سادے پانی میں ابالیں، پھر پیس کر پانی میں ملائیں اور پیسٹ بنالیں، یہ ماسک جھریوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

دہی:

اسی طرح دہی جو سحری میں کئی دسترخوانوں کا لازمی جزو اور افطار میں دہی بڑوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے۔

یہی دہی پرو بائیوٹیکس سے بھرپور غذا ہے جو کہ جلد کے متعدد مسائل کے خلاف انتہائی  مددگار ثابت ہوتی ہے۔ 

دہی جلد کی نمی میں اضافہ کرتا ہے، کیل مہاسوں سے بچاﺅ، قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات روکنے، سورج کی شعاعوں سے ہونے والی سوزش میں کمی لانے کے ساتھ جلد کی رنگت بحال کرتا ہے۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دہی میں شہد یا عرق گلاب کو ملا کر استعمال کرنے سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ دہی میں 2 قطرے لیموں کے رس یا سرکے کے شامل کر کے چہرے پر مساج کرنے سے بہترین فیشل والی چمک حاصل کی جاسکتی ہے۔

یونہی دہی بالوں کے لیے بھی مفید ہے، کسی گاڑھے تیل میں اسے شامل کرکے ماسک بنا کر استعمال کرنے سے بالوں کی خشکی سے نجات مل سکتی ہے، سر کی خارش ختم کرنے، بالوں کی افزائش اور چمک کے لیے بھی دہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

لیموں:

وٹامن سی سے لبریز لیموں کے بھی متعدد فوائد ہیں، یہ شربت کی لذت بڑھانے کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے مگر اسے کاٹ کر جلد پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 لیموں جسمانی بو دور کرنے میں مدد کرتا ہے، لیموں کے عرق کی کچھ مقدار کا اسپرے جسم میں بو کرنے والے بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

یہ رنگت نکھارنے کے لیے بہت فائدہ مند ہے جسے بیسن کے ماسک میں ملا کر منہ پر لگایا جاسکتا ہے۔

شہد:

شہد جراثیم کش خصوصیات اور جادوئی اثرات رکھنے والی غذا ہے جو ہر طرح کی جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 تاہم چہر ےکے کیل مہاسوں کے شکار افراد کے لیے یہ بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ اسے صرف لیموں اور بیسن میں ملا کر یا سادہ بھی چہرے پر لگانے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ شہد کو کئی طرح کے ماسکس میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین