زکوٰۃ و صدقہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو بھیجیں، محمد رضوان
رمضان سخاوت کا مہینہ ہے، محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں زکوۃ و صدقہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو دینے کی اپیل کردی۔
یہ بھی پڑھیے: ویڈیو، پریتی زنٹا کی محمد رضوان کو سرپرائز کال؟
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ رمضان سخاوت کا مہینہ ہے لہذا اس ماہ ہماری کی گئیں مہربانیاں و سخاوت کے اقدام کسی کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنی زکوٰۃ اور صدقہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کو بھیجیں۔
انہوں نے دعائیہ پیغام لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے، آمین۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی ملک کے دور افتادہ علاقوں میں مستحق افراد کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں