ٹریول

قطر منتقل ہونے کا خواب دیکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری

قطری حکومت نے نئے ریزیڈنس پرمٹ پروگرام کا اعلان کردیا

Web Desk

قطر منتقل ہونے کا خواب دیکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری

قطری حکومت نے نئے ریزیڈنس پرمٹ پروگرام کا اعلان کردیا

قطر  منتقل ہونے کا خواب دیکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری

قطر کی حکومت نے ہنرمند اور کاروباری افراد کے لیے نئے ریزیڈنس پرمٹ پروگرام کا اعلان کردیا۔

 رہائش کے اس نئے ویزا پروگرام کے تحت ہنرمند اور کاروباری افراد کو پانچ سال تک کی طویل مدت کے لیے قطر میں کام کرنے اور رہنے کی اجازت ویزے کے رینیول کے ساتھ میسر ہوگی۔

قطر کا یہ نیا رہائشی ویزا پروگرام غیر ملکی شہریوں کو ملک میں طویل مدتی استحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ قطری حکومت کی جانب سے باصلاحیت اور کاروباری افراد کو راغب کرنے اور ان کے قیام کے لیے مسلسل کوششوں کی بھی نشاندگی کرتا ہے جو ملک میں اقتصادی ترقی کو بڑھانے اور جدت لانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس نئے قطری ویزا پروگرام کی درخواستیں اگلے چند ماہ میں کھلنے کی توقع کی جارہی ہے۔

اہلیت کا معیار

ٹیلنٹ کے لیے اہلیت

ٹیلنٹ کے لیے درخواست دہندہ کو فنون ، کھیل ، تعلیم ، سائنسی تحقیق ، ترقی یا اختراع سمیت 13 منظور شدہ شعبوں میں سے کسی ایک میں ایک باصلاحیت فرد کے طور پر متعلقہ حکومتی اتھارٹی سے توثیق حاصل کرنا ضروری ہے۔

درخواست دہندہ کو قطر میں کسی آجر کے ساتھ ملازمت کی پیشکش یا ملازمت کا معاہدہ کرنا اور کم از کم 36  ہزار 500کے قطری ریال (تقریباً 10 ہزار 27 امریکی ڈالر ) کی مالیت ہونا ضروری ہے۔ 

کاروباری کے لیے اہلیت

اس زمرے میں اہل ہونے کے لیے :

درخواست دہندہ کے پاس قطر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک کاروباری منصوبہ ہونا چاہیے جس کی توثیق ملک کے مجاز کاروباری اداروں میں سے کسی ایک نے کی ہو ، بشمول قطر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور قطر فنٹیک حب۔

سرمایہ کاری کی قیمت کم از کم دو لاکھ 50 ہزار قطری ریال ہونی چاہیے۔  

تازہ ترین