انفوٹینمنٹ

سنگل ہونے پر اب بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں، پوجا بھٹ

اکثر پوچھا جاتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کررہی؟

Web Desk

سنگل ہونے پر اب بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں، پوجا بھٹ

اکثر پوچھا جاتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کررہی؟

؟ آپ ایک باصلاحیت اور پُرکشش خاتون ہیں
؟ آپ ایک باصلاحیت اور پُرکشش خاتون ہیں

بھارتی اداکارہ و پروڈویسر پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ انکے سنگل ہونے پر سوالات انہیں اکثر پریشان کردیتے ہیں۔

پوجا بھٹ مختلف کرداروں کے ذریعے اپنے کیرئیر کے ایک نئے دور سے لطف اندوز ہو رہی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ نجی نوعیت کے سوالات کیے جانے پر پریشان ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کررہی، آپ سنگل کیوں ہیں؟ آپ ایک باصلاحیت اور پُرکشش خاتون ہیں ہمارے پاس آپ کیلئے بہترین رشتہ ہے۔

اداکارہ کہتی ہیں کہ اس آفر پر میں حیران ہوجاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ مجھے اب شادی کرلینی چاہیے، شادی کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے۔

ویب شو ’بگ گرلز ڈونٹ کرائی‘ میں شریک  52 سالہ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مجھے کسی کی ضرورت ہو، تو وہ شخص ایسا ہو گا جو ایک ہمسفر بنائے جانے کے قابل ہو، میں حل تلاش نہیں کر رہی ہوں،  مرد عورت کا حل نہیں ہو سکتا،  ہمیں اپنے راستے پر چلنے کے قابل ہونا پڑے گا۔

اداکارہ کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو  پوجا نے اپنی زندگی ایک کھلی کتاب کے طور پر گزاری ہے، ماضی میں، وہ منیش مکھیجا اور رنویر شوری کے ساتھ تعلقات میں رہی ہیں۔