سوشل میڈیا

افطار پارٹی، نعمان اعجاز سمیت شوبز ستاروں کی محفل

افطار پارٹی میں فنکاروں نے رونق لگادی

Web Desk

افطار پارٹی، نعمان اعجاز سمیت شوبز ستاروں کی محفل

افطار پارٹی میں فنکاروں نے رونق لگادی

افطار پارٹی میں فنکاروں نے رونق لگادی
افطار پارٹی میں فنکاروں نے رونق لگادی

پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز سمیت دیگر معروف شخصیات نے ’این پرائم’ کی جانب سے منعقد کی گئی افطار پارٹی میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر محفل کو رونق بخش دی۔

نعمان اعجاز پاکستانی ٹیلی ویژن کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ شاندار اداکار اب تک ان گنت ہٹ پاکستانی ڈراموں اور شوز میں نظر آ چکے ہیں۔ 

حال ہی میں اداکار نعمان اعجاز اپنے دوستوں کے ہمراہ افطار پارٹی میں شریک ہوئے  جس میں فائزہ گیلانی، مدیحہ رضوی، حسن نیازی، سید ٹیپو شریف، سہیل سمیر، عظمیٰ حسن، عرفان موتی والا، سلیم معراج، احسن طالش، اختر حسنین، اور عائشہ جیسی معروف شخصیات کی  شرکت کی۔  جس کی تصاویر فائزہ گیلانی، سہیل سمیر اور حسن نیازی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ 

واضح رہے کہ دیگر نیوز پورٹل پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس افطار پارٹی کا اہتمام اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے کیا گیا تھا تاہم اداکار نعمان اعجاز نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔

اداکار نے ہنگامہ ایکسپریس کو انسٹاگرام پر پیغام بھیجتے ہوئے افطار پارٹی کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس عالیشان پارٹی کا اہتمام انکی جانب سے نہیں بلکہ ’این پرائم’ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں اداکار سمیت دیگر فنکار بھی مدعو تھے۔

یاد رہے کہ نعمان اعجاز کے کچھ قابل ذکر ڈراموں میں دشت، نجات، ملنگی، مائی ری، سانگِ ماہ، سنگِ مر مر، میرا سائیں، ڈنک، ڈر سی جاتی ہے صلہ، رقیب سے، کیسی تیری خُدغرضی اور جیکسن ہائٹس جیسے مشہور ڈراموں میں پسند کیا گیا۔

آئیے دیکھتے ہیں افطار ڈنر کی کچھ دلچسپ تصاویر:

تازہ ترین