اسکینڈلز

ہانیہ عامر کا میرب علی پر ' بیگ' چرانے کا الزام؟

ہانیہ عامر کا میرب علی پر طنزیہ وار توجہ کا مرکز

Web Desk

ہانیہ عامر کا میرب علی پر ' بیگ' چرانے کا الزام؟

ہانیہ عامر کا میرب علی پر طنزیہ وار توجہ کا مرکز

ہانیہ عامر کا ایک انسٹاگرام کمنٹ وجۂ بحث بن گیا
ہانیہ عامر کا ایک انسٹاگرام کمنٹ وجۂ بحث بن گیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا ایک انسٹاگرام رِیل پر کیا گیا کمنٹ ان کے سابقہ بوائے فرینڈ عاصم اظہر کی منگیتر میرب علی پر تنقید قرار دیا جانے لگا۔

سال 2019 میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک ساتھ تقاریب میں دکھنے لگے اور انسٹاگرام پر بھی ایک دوسرے کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے نظر آئے۔

دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جانے لگا بعدازاں ایک فیشن شو میں دونوں کے محبت سے بھرپور لمحات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائے رکھی جس کے بعد فروری 2020 میں عاصم نے بے حد فلمی انداز میں ہانیہ کو سالگرہ کی سرپرائز پارٹی کا اہتمام کرکے اپنی محبت کے اظہار کا ایک اور طریقہ اپنایا۔

 جولائی 2020 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات پر راہیں جدا کرلیں اور سال 2022 میں ہانیہ عامر کو اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکالتے ہوئے عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے منگنی کرلی۔

جہاں اب دونوں ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھے ہوئے ہیں وہیں ہانیہ عامر کا ایک انسٹاگرام کمنٹ اس معاملے کو پھر سے وجۂ بحث بنا گیا۔

چند روز قبل ایک آسٹریلین بلاگر نے ایک انسٹاگرام رِیل شیئر کی جس میں انہوں سوال کیا کہ ’ لڑکیوں مجھے بتاؤ کے تمھارے اپنے لڑکوں سے کیا معاملات چل رہے ہیں لیکن میک اپ کی زبان میں بتانا'۔

اس رِیل کے کمنٹ سیکشن میں جہاں بے شمار دلچسپ کمنٹس دیکھنے کو ملے لیکن ان میں ہانیہ عامر کا کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بنا گیا۔

ہانیہ عامر نے اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' میرا میک اپ کا بیگ چوری ہوگیا ہے'۔

اداکارہ کے اس کمنٹ کو سوشل میڈیا صارفین نے ان کے سابقہ بوائے فرینڈ عاصم اظہر سے جوڑتے ہوئے میرب علی پر تنقید قرار دیا۔

سوشل میڈیا پیجس پر وائرل اس کمنٹ پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' آپ نے اپنے میک اپ بیگ کو فرینڈ زون کردیا تھا تو وہ اس کے پاس چلا گیا جو اس کو پا کر خوش تھا'۔

ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ' ہانیہ بہت بڑی اٹینشن سیکر ہیں، پوری دنیا میں بس ایک یہی سب سے وفادار ہیں۔ ان کے سارے سابق بوائے فرینڈز چوری کرلیے گئے ہیں'۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ '  نہیں ہانیہ، دراصل آپ سے اپنے میک اپ بیگ کی زمہ داری سنبھالی نہیں گئی'۔

واضح رہے کہ جہاں ایک طرف عاصم اظہر زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں وہاں دوسری جانب ہانیہ فی الحال اپنے شوبز کریئر کو مزید چار چاند لگانے میں مصروف ہیں۔