’میں وزیراعظم ہوں‘، شیراز نے شہباز شریف کی کُرسی سنبھال لی
شیراز اور مسکان کے پوری دنیا میں خوب چرچے ہورہے ہیں۔

اپنے معصومانہ وی لاگنگ اسٹائل کے باعث چرچوں میں آنے والے شیراز اور مسکان کے پوری دنیا میں خوب چرچے ہورہے ہیں۔
گلگت، بلتستان سے اپنی ڈیلی ویلاگنگ کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے محمد شیراز کو ان کی دلچسپ مواد کی تخلیق اور ان کے معصومانہ اور بے ساختہ بات کرنے کے انداز کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔
شیراز ایک ہفتے کے لیے رمضان ٹرانسمیشن ‘شانِ رمضان‘ کا حصہ بنے، بعد ازاں عمران ریاض خان اور ڈکی بھائی سے ملاقات بھی کی جس کے ویلاگز اپلوڈ کیے گئے۔
شیراز کا حالیہ وی لاگ کافی خاص تھا کیونکہ اس میں وہ کسی اور سے نہیں بلکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملنے پہنچے تھے، وہاں بھی انہوں نے اپنی سادگی سے وزیراعظم کو خوش کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ننھے ویلاگر کو اپنے دفتر میں مدعو کیا، شیراز اپنے والد اور بہن مسکان کے ساتھ وزیراعظم سے ملنے گئے۔
شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات کی ویڈیو شیرازی ویلیج وی لاگز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں شہباز شریف ننھے ویلاگر سے بڑے پیار سے ملتے ہیں ، بہن مسکان کا پوچھتے ہیں اور باتوں میں مگن ہوجاتے ہیں۔
ایک موقع پر شہباز شریف شیراز سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو میرا نام پتہ ہے، جواب میں شیراز کہتا ہے کہ ’آپ کا نام شہباز شریف انکل ہے۔‘
انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے آخر میں وزیراعظم اپنی کُرسی پر ننھے شیراز کو بیٹھا دیتے ہیں جس پر شیراز فوراً کہتا ہے کہ میں بھی وزیراعظم ہوں۔
شیراز کی اس بات پر وزیراعظم سمیت تمام لوگ ہی قہقہہ لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ننھے وی لاگر کی وزیراعظم سے ملاقات کی ویڈیو کو ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔ بہت سے لوگ مقبولیت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے پر بچے کی تعریف کر رہے ہیں جبکہ کچھ کہہ رہے ہیں کہ وہ واضح طور پر وزیر اعظم اور دیگر سیاسی شخصیات جیسے بڑے عہدیداروں سے ملاقات سے خوش نہیں کیونکہ وہ ایک معصوم اور سادہ سا بچہ ہے۔

-
بالی ووڈ 11 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 19 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 50 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب