انفوٹینمنٹ
کم عمر راہا کپور امیر ترین بالی وڈ 'اسٹار کڈ' بن گئیں
رنبیر اور عالیہ نے 250 کروڑ مالیت کا بنگلہ راہا کپور کے نام کردیا
کم عمر راہا کپور امیر ترین بالی وڈ 'اسٹار کڈ' بن گئیں
رنبیر اور عالیہ نے 250 کروڑ مالیت کا بنگلہ راہا کپور کے نام کردیا
بالی وڈ اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کپور سب سے کم عمر امیر ترین اسٹار کڈ بن گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا نیا بنگلہ ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے مرکز میں زیر تعمیر ہے اور حال ہی میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور نیتو کپور کو اس زیر تعمیر بنگلے میں دیکھا گیا ہے۔
وائرل تصویر میں رنبیر کپور بنگلو کی بالکونی سے نظر آنے والے نظارے سے لطف اندوز ہوتےدکھے جبکہ سیاہ شرٹ اور پینٹس میں ملبوس عالیہ بھٹ اور بیج آؤٹ فٹ میں مبلوس نیتو کپور بھی تعمیرات سے متعلق بات کرتی دکھیں۔
رپورٹس کے مطابق عالیہ رنبیر نے باندرہ میں اس 15 منزلہ عمارت کی پانچ منزلیں کپور خاندان کے لیے بک کرائی ہیں۔ اس عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر اپارٹمنٹس تقریباً تیار ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ عالیہ رنبیر جلد ہی شفٹ ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق عالیہ رنبیر کے نئے گھر کی قیمت 250 کروڑ روپے سے زائد ہے جو ممبئی کا سب سے مہنگا ترین ’سیلیبریٹی بنگلہ‘ ہے جس نے شاہ رخ خان کے بنگلے ’منت‘ اور امیتابھ بچن کے بنگلے ’جلسہ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ مشترکہ طور پر اس بنگلے کی تعمیر کررہے ہیں اور انہوں نے اس نئے بنگلے کو اپنی بیٹی راہا کے نام کردیا ہے جبکہ نیتو کپور مبینہ طور پر اس بنگلے کی شریک مالک ہوں گی۔
خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں جس کی شکل 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ مداحوں کو دکھائی گئی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day




