فیشن
ہوپ گالا، عالیہ بھٹ کی ساڑھی 30 سال پرانی نکلی
ہوپ گالا 2024، عالیہ بھٹ کی ساڑھی 1994 میں تیار کی گئی
ہوپ گالا، عالیہ بھٹ کی ساڑھی 30 سال پرانی نکلی
ہوپ گالا 2024، عالیہ بھٹ کی ساڑھی 1994 میں تیار کی گئی
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے لندن میں منعقدہ ہوپ گالا میں فنڈ ریزنگ پروگرام کی میزبانی کرتے 30 سال پرانی ساڑھی پہن کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بالی وڈ کی 'گنگو' عالیہ بھٹ نے 28 مارچ کو لندن میں سلام بمبئی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ہوپ گالا کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیے جس میں مالی تنگ دستی کا شکار بھارتی بچوں کیلئے فنڈز جمع کیے۔
یہ ایونٹ لندن کے مندرن اورینٹل ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں گلوکارہ ہرشدیپ کور، کامیڈین جوشی، ہدایتکار گرندر چڈھا و دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر عالیہ بھٹ نے دو مختلف ملبوسات زیب تن کیے۔ انہوں نے ریڈ کارپیٹ پر مرون لباس پہنا جبکہ گالا پر انہوں نے آئیوری فلورل ریشم ساڑھی زیب تن کی۔
عالیہ بھٹ کی یہ حسین ساڑھی بھارتی فیشن ڈیزائنر ابو جانی سندیپ کھوسلا کا شاہکار ہے اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر عالیہ کے مکمل لُک کی تصاویر کے ساتھ ساڑھی کی خاصیت بھی بتائی۔
پوسٹ کے مطابق یہ ساڑھی پر ہاتھ کا کام بنا ہوا ہے جو 30 سال قبل 1994 میں تیار کی گئی اور اس کی تیاری میں 3500 گھنٹے یعنی تقریباً 145 دن لگے۔
اس ساڑھی پر ریشم کے دھاگے کا کام بنا ہوا ہے۔ علاوہ ازیں اس پر سلور زری، کرسٹل اور موتی کا کام بھی کیا گیا ہے۔
ابو جانی سندیپ کھوسلا نے اس ساڑھی کے ساتھ پہنا گیا بلاؤس خاص طور پر عالیہ بھٹ کے لیے تیار کیا۔
سوشل میڈیا پر اس 30 سال پرانی ساڑھی کے چرچے ہورہے ہیں جبکہ اس کو دلکش انداز میں پہننے پر عالیہ بھٹ کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔
علاوہ ازیں اس ساڑھی کے ساتھ عالیہ بھٹ نے 'ہراما نیک اینڈ سن' کے بندے پہن کر اپنے لُک کو چار چاند لگا دیے۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ نے رواں سال 15 مارچ کو اپنی 31ویں سالگرہ منائی جبکہ ساڑھی 30 سال پرانی ہے۔
عالیہ کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیے:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer




