وائرل اسٹوریز

ٹائیگر کے ہاتھوں اکشے کمار بیوقوف بن گئے

ٹائیگر شروف نے بھی اکشے کمار کیساتھ ایک چھوٹا سا مذاق کیا جو اکشے کو خوب بھاری پڑا۔

Web Desk

ٹائیگر کے ہاتھوں اکشے کمار بیوقوف بن گئے

ٹائیگر شروف نے بھی اکشے کمار کیساتھ ایک چھوٹا سا مذاق کیا جو اکشے کو خوب بھاری پڑا۔

بالی ووڈ کے مسٹر فٹ اکشے کمار کو 'اپریل فول' کے موقعے پر نوجوان ساتھی اداکار ٹائیگر شروف نے  پریشان کردیا ۔

گزشتہ روز یکم اپریل کے دن دنیا بھر میں لوگوں نے 'اپریل فول' کا دن منایا، اس دن تمام لوگ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کیساتھ خوب ہنسی مذاق کرتے نظر آتے ہیں۔

 اسی دن کی مناسبت سے ٹائیگر شروف نے بھی اکشے کمار کیساتھ ایک چھوٹا سا مذاق کیا جو اکشے کو خوب بھاری پڑا۔

مذکورہ وائرل ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ والی بال کھیلتے ہوئے ٹائیگر کے ذہن میں شرارت سوجھی تو اس نے کولڈ ڈرنک سے بھری ایک بوتل کو اچھے سے ہلا کر رکھ دیا تاکہ اس میں گیس بن سکے، پھر والی بال کھیلنے میں مصروف ہو گئے ۔ اس کے بعد وہاں اکشے کمار بھاگتے (رننگ) ہوئے آئے اور والی بالی کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

والی بال کھیلنے سے قبل ٹائیگر نے اکشے سے درخواست کی کہ یہ بوتل کھول کر مجھے پکڑا دیں، اکشے نے ایسا ہی کیا مگر جیسے ہی یہ بوتل کھلی تو ساری کی ساری کولڈ ڈرنک ان پر گر گئی جس سے اداکار اکشے کمار حیران پریشان رہ گئے۔

اکشے کو حیران دیکھ کر پیچھے کھڑے ٹائیگر نے کہا کہ 'اپریل فول' بنایا پاجی آپکو ۔

واضح رہے کہ ان دنوں ٹائیگر اور اکشے کمار اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں، گزشتہ دنوں ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقعے پر بھی ان دونوں نے ایک ساتھ یہ تہوار منایا ۔

اس کے علاوہ اکشے اور ٹائیگر کی حال ہی میں فلم' بڑے میاں ، چھوٹے میاں ' ریلیز ہونے والی ہے، جس کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین