ویڈیو، پریتی زنٹا کی محمد رضوان کو سرپرائز کال؟
پریتی زنٹا کی موصول ہونے والی کال کے خوب چرچے
پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی موصول ہونے والی کال کے خوب چرچے ہیں۔
اس وائرل ویڈیو میں ایک جانب پریتی زنٹا موجود ہیں جبکہ بائیں جانب محمد رضوان اپنا کرکٹ پر تبصرہ پییش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ‘دیکھیں جی میں نے شروع میں بھی یہ کہا تھا کہ کرکٹ ایک فیملی ہے ہماری ،باقی چیزیں انڈیا پاکستان ویسٹ انڈیز اگر ہم گراؤنڈ میں اترتے ہیں اور اگر ہمارا سگا بھائی بھی آسٹریلیا سے کھیل رہا ہوگا تو ہم نے تو اس کو آؤٹ کرنے کی کوشش کرنی ہوگی کیونکہ ہم نے اپنے ملک کیلئے کھیلنا ہوتا ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ’یہ جنگ تو ہوتی رہتی ہے مگر گراؤنڈ کے اوپر ہماری ایک فیملی ہے، میرا یہی خیال ہے کہ میں کچھ چیزیں سیکھ لوں اور ہم سارے ایک ہی ہیں جو بھی شیئر کرتے ہیں۔‘
محمد رضوان کی اس ویڈیو کو حالیہ کال سے منسوب کیا گیا لیکن اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، یہ مئی 2022 کا ایک انٹرویو ہے جو انہوں نے آن لائن دیا تھا اور اب اسے کمال مہارت سے ترمیم کر کے پریتی زنٹاکی کال سے جوڑ کر وائرل کیا جارہا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی