سوشل میڈیا

ذاکر خان کا ارسلان نصیر کو 4 نکاح کرنے کا مشورہ

سوچ رہا ہوں کچھ کام انڈیا میں کر کے ڈائریکٹ رشتہ داری ہی کرلوں‘

Web Desk

ذاکر خان کا ارسلان نصیر کو 4 نکاح کرنے کا مشورہ

سوچ رہا ہوں کچھ کام انڈیا میں کر کے ڈائریکٹ رشتہ داری ہی کرلوں‘

دوست، چار اور کر کے ٹوٹل دس کرلو۔
دوست، چار اور کر کے ٹوٹل دس کرلو۔

بھارت کے نامور کامیڈین ذاکر خان نے پاکستانی یوٹیوبر و اداکار کو مزید 4 نکاح کرنے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں ازراہِ مذاق ارسلان نصیر نے علماء کی ڈراموں میں میاں بیوی کی اداکاری کرنے والوں کا نکاح اور طلاق اصل میں ہوجاتی ہے کی وائرل ویڈیو کے ردعمل میں کہا تھا کہ انکے تو اس طرح چھے نکاح ہوگئے ہیں۔

 انہوں نے اسی ویڈیو پیغام میں مولوی صاحب سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر میں نے اگلے ڈرامے کے اندر کسی کا قتل کردیا تو آپ مجھے بچا لیجئے گا ورنہ اس پر تو مجھے پکا پھانسی ہوجائے گی۔

ارسلان نصیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘مولوی صاحب آپ ہمارے لئے آواز اٹھا سکتے ہیں کہ خواتین نے کہیں کے کم از کم پانچ سے چھے میرے نکاح ہوگئے ہیں ایک دھیلے کا جہیز کوئی نہیں لیکر آیا،یہ واحد سیکٹر ہے جس میں خواتین کو زیادہ پیسے دیے جاتے ہیں، یہاں صنفی مساوات کی کوئی بات نہیں کرتا۔‘

یہ بھی پڑھیے: ویڈیو، ارسلان نصیر نے ’چپکے چپکے‘ شادی کرلی؟

یوٹیوبر کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کی دیر تھی کہ پاکستان کیا سرحد پار سے بھی کمنٹ سیکشن میں تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

اس پوسٹ میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان نے بھی اپنے تبصرے میں کہا کہ ’دوست، چار اور کر کے ٹوٹل دس کرلو۔‘

ذاکر کے تبصرے پر ارسلان نصیر کی بھی حسِ مزاح کی نس پھڑکی اور جواباً کہا کہ ’ذاکر بھائی ویسے  تو دونوں ملکوں کی دوستی ہو نہیں رہی، سوچ رہا ہوں کچھ کام انڈیا میں کر کے ڈائریکٹ رشتہ داری ہی کرلوں‘۔

تازہ ترین