کھیل

عالیہ ریاض آخر کار وقار یونس کی بھابھی بن گئیں

اگست 2014 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا

Web Desk

عالیہ ریاض آخر کار وقار یونس کی بھابھی بن گئیں

اگست 2014 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کیا

31 سالہ عالیہ ریاض پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔
31 سالہ عالیہ ریاض پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی منگنی ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔

عالیہ ریاض کون ہیں؟

31 سالہ عالیہ ریاض پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئیں۔

عالیہ کا نام سب سے پہلے اس وقت ابھرا جب انہوں نے 2014 میں ہونے والے نیشنل ویمن کرکٹ چیمپیئن شپ میں لاہور ویمن کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے 156 رنز بنائے۔

اگست 2014 میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو دیا۔

2018 میں عالیہ ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بطور رائٹ ہینڈڈ آل راؤنڈر کھیلا اور ٹیم میں اپنی جگہ بنالی۔

2019 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالیہ نے 71 رنز بنائے تھے اور اس میچ میں وہ اپنی بہترین پرفارمنس کے سبب ’پلیئر آف دا میچ‘ قرار پائیں۔

2020 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے عالیہ ریاض کو ’کرکٹر آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اسی سال انہیں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا۔

عالیہ ریاض اب تک  62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔

تازہ ترین