کھیل

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟

30 سالوں سے لوگ میرا نام غلط پکار رہے ہیں۔

Web Desk

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟

30 سالوں سے لوگ میرا نام غلط پکار رہے ہیں۔


انگلینڈ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان جوز بٹلر  نے 30 سال بعد اپنا نام تبدیل کر لیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے، جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جوز بٹلر اپنا نام تبدیل کرنے کی وجوہات بتا رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں بٹلر کہتے ہیں کہ' ہیلو ، میں ہوں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال کا کپتان۔ آج 27 سال اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اپنے نام کو تبدیل کر لوں، کیونکہ سب کو ہی میرے نام کی ادائیگی میں پریشانی ہوتی ہے۔

بٹلر کے مطابق مجھے جاننے پہچاننے والے اور میری والدہ  میرا نام غلط پکارتے ہیں یہی نہیں بلکہ  میری سالگرہ پر بھی جو برتھ ڈے کارڈ موصول ہوتے ہیں ان پر بھی جوز بٹلر کی بجائے جوش بٹلر لکھا ہوتا ہے، تو آج میرا نام بھی جوش بٹلر ہی ہے۔

جوش بٹلر اپنے نئے نام کیساتھ آئی پی ایل کا پہلا میچ کھیلیں گے، مذکورہ میچ ممبئی انڈینز اور راجھستان رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین