گینگسٹر سے سیاستدان بننے والے مختار انصاری کون تھے؟
مختار انصاری کی موت کی وجہ کیا؟ پوسٹمارٹم رپورٹ نے سب بتادیا
بھارتی ریاست اتر پردیش میں گینگسٹر سے سیاستدان بننے والے مختار انصاری کی نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی قبرستان میں دفن کردیا گیا۔
اس موقع پر انتہائی سخت سیکیورٹی کے باوجود ان کے نمازِ جنازہ اور تدفین میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ان کی زندگی تنازعات اور قانونی لڑائیوں سے متاثر رہی، اپریل 2023 میں انہیں بی جے پی کے رکن اسمبلی کرشنا نند رائے کے قتل کے الزام میں مجرم ٹھہرایا گیا اور 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس کے علاوہ رواں ماہ کے اوائل میں انہیں جعلی دستاویزات کے ذریعے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے میں ملوث ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
جیل میں قید 68 سالہ مختار انصاری کے اہلِ خانہ نے انہیں سلو پوائزن دے کر مارنے کا الزام عائد کیا تھا۔
تاہم رانی درگاوتی میڈیکل کالج کے 5 ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جس میں موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا گیا۔
اہلِ خانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں مختار انصاری کی موت کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی بلکہ انہیں یہ خبر میڈیا سے ملی۔
مختار انصاری کی لاش کو لے جانے والی ایمبولینس کے ساتھ 24 پولیس گاڑیوں سمیت 26 گاڑیوں کا قافلہ، پریاگ راج، بھدوہی، کوشامبی اور واراناسی جیسے اضلاع سے ہوتا ہوا تقریباً 400 کلومیٹر کا راستہ طے کر کے ان کے رہائشی علاقے غازی پور پہنچا۔
ان کے بیٹے عمر انصاری اور عباس انصاری اور بہو، دو کزنز کے ساتھ سفر کے دوران ایمبولینس کے اندر موجود تھیں۔
مختار انصاری کے بدنام زمانہ ماضی اور حالات کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے یوپی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اس راستے کی منصوبہ بندی کی۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ان کا پہلا مقابلہ اس وقت ہوا جب وہ صرف 15 سال کے تھے، اس کے بعد سے ان کا مجرمانہ ریکارڈ بڑھتا گیا اور مجموعی طور پر ان کے خلاف قتل سے لے کر بھتہ خوری تک کے 65 مقدمات درج تھے۔
تاہم مختار انصاری کی بدنامی سیاست میں ان کے قدم کو نہیں روک سکی اور وہ مختلف سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے پانچ مواقع پر یوپی میں ایم ایل اے منتخب ہوئے۔
برسوں کے دوران ان کے مجرمانہ گراف میں اضافہ ہونے کے باوجود انہوں نے سیاسی اثر و رسوخ برقرار رکھا، یہاں تک کہ اپنی پارٹی، قومی ایکتا دل کی بنیاد رکھی اور انتخابی کامیابیاں حاصل کیں۔
تاہم ان کی مجرمانہ سرگرمیوں نے انہیں پکڑوادیا، جس میں انہیں کئی مقدمات اور سزاؤں کا سامنا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی