انفوٹینمنٹ

والدین علیحدگی کے باوجود ساتھ رہتے ہیں، شہزاد شیخ

اداکار نے زندگی کا مشکل تجربہ شئیر کردیا

Web Desk

والدین علیحدگی کے باوجود ساتھ رہتے ہیں، شہزاد شیخ

اداکار نے زندگی کا مشکل تجربہ شئیر کردیا

شہزاد شیخ اپنی  ٹوٹی ہوئی فیملی کو جوڑنے میں کامیاب ہوگئے
 شہزاد شیخ اپنی  ٹوٹی ہوئی فیملی کو جوڑنے میں کامیاب ہوگئے

پاکستانی اداکار اور جاوید شیخ کے بیٹے شہزاد شیخ نے والدین کی علیحدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی زندگی کا مشکل اور تلخ تجربہ شئیر کردیا۔

جاوید شیخ اور زینت منگی کے درمیان علیحدگی شہزاد شیخ کے بچپن میں ہی ہوگئی تھی جس کے بعد اداکار  بہن مومل شیخ کے ساتھ اپنی ٹوٹی ہوئی فیملی کو  پھر سے یکجا کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

حال ہی میں شہزاد شیخ نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پیشہ ورانی زندگی کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

شہزاد شیخ نے بتایا کہ  ان کی والدہ نے ان کی پرورش میں اہم کردار ادا کیا ، وہ انہیں لاہور بھیجتیں تاکہ وہ اپنے والد کے ساتھ رہ سکیں اور کزنز سے گھل مل سکیں۔

شہزاد شیخ نے بتایا  کہ اب ان کی فیملی ایک ساتھ رہتی ہے۔ ان کے والد جاوید شیخ اپنے گھر کے گراونڈ فلور پر جبکہ والدہ فرسٹ فلور پر رہتی ہیں۔

شہزاد نے بچوں والے شادی شدہ جوڑوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ اگر وہ طلاق لینا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو اعتماد میں لے کر  یہ فیصلہ کریں اور انہیں پوری صورتحال واضح کریں کہ وہ ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس طرح کرنے سے سے ایک دوسرے کے لیے دشمنی کے جذبات پیدا نہیں ہوں گے اور چیزیں آسان ہوجائیں گی ۔