کھیل

ایک لیٹر لیموں رس پی کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش

شہری نے 13 عشاریہ 64 سیکنڈ میں لیمو رس پیا۔

Web Desk

ایک لیٹر لیموں رس پی کر عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش

شہری نے 13 عشاریہ 64 سیکنڈ میں لیمو رس پیا۔

ڈیوڈ رش لیمو کا رس پیتے ہوئے، فوٹو بشکریہ گوگل
ڈیوڈ رش لیمو کا رس پیتے ہوئے، فوٹو بشکریہ گوگل

 امریکی شہری نے 13 عشاریہ 64 سیکنڈ میں اسٹرا کی مدد سے ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جنہوں نے 250 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے ہیں) نے کم وقت میں لیمو کا رس پی کر ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے 16 عشاریہ 5 سیکنڈ میں ایک لیٹر لیموں کا رس پی کر یہ ریکارڈ نام کیا تھا۔

 بعد ازاں جرمنی کے سیریل ریکارڈ ساز آندرے اورٹولف نے 16 سیکنڈ میں انجام دے کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔

جس کے بعد ڈیوڈ رش نے 13 عشاریہ 64 سیکنڈ میں ایک لیٹر  لیمو کا جوس پی کر دوبارہ ریکارڈ نام کرنے کی کوشش کی ہے۔ڈیوڈ رش اس وقت 164 ریکارڈ اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین