پاکستان

سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر پابندی

وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا

Web Desk

سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر پابندی

وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر برہمی کا اظہار کیا

وزیراعظم نے ریڈکارپٹ کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا
وزیراعظم نے ریڈکارپٹ کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری تقریبات، وزراء اور اعلی حکومتی شخصیات کے دوروں کے دوران ریڈ کارپیٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔

شہباز شریف نے سرکاری تقریبات ، وفاقی وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں کے دوروں کے دورا ن ریڈ کارپٹ کے استعمال پر اظہار برہمی اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم نے ریڈکارپٹ کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پر فوری پابندی لگانے کا حکم دیا اور اسے انتہائی ناپسندیدہ عمل قرار دیا ہے۔

اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 'وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں ریڈ کارپٹ کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے وفاقی وزراء پر اور دیگر سرکاری تقاریب میں ریڈ کارپٹ کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا'۔

 کابینہ ڈویژن کے مطابق صرف سفارتی استقبالیہ یا بین الاقوامی مہمانوں کی آمد کے موقع پر پروٹوکول کے لیے  ریڈ کارپٹ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اب کسی اور تقریب میں یا اعزازیہ میں ریڈ کارپٹ بچھانے اور استقبال کی اجازت نہیں ہوگی۔

تازہ ترین