انفوٹینمنٹ

لائبہ خان کو بھی ہمسفر کی تلاش

رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے

Web Desk

لائبہ خان کو بھی ہمسفر کی تلاش

رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے

فوٹو بشکریہ لائبہ خان انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ لائبہ خان انسٹاگرام

اداکارہ لائبہ خان نے اپنے ہمسفر کی چند خصوصیات بتاتے ہوئے  کہا کہ  رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے۔

 کراچی میں پیدا ہونے والی لائبہ خان ملک کے متعدد بڑے برانڈز کی اوّلین پسند ہیں، لائبہ خان نے اداکاری کی دنیا میں ڈراما سیریل ’دو بول‘ سے قدم رکھا۔

انہوں نے کم وقت میں ’حسینہ‘، ’انتقام‘، ’زندگی ایک پہیلی‘، ’تیرے آنے سے‘ اور ’بے لگام‘ جیسے ڈراموں میں ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔

ایک انٹرویو میں لائبہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بتایا کہ میں یہ چاہتی ہوں کہ میری جس سے بھی شادی ہو، وہ ایک اچھا انسان اور اس کا دل صاف ہو اور دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو۔ 

میزبان نے سوال کیا کہ لڑکا ظاہری طور پر کیسا ہونا چاہئے؟

اداکارہ نے کہا کہ وہ شخص اچھی فٹنس کا حامل ہوا، موٹا پتلا نہیں مگر دیکھنے میں جاذب نظر آئے۔

 لائبہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے۔

تازہ ترین