کراچی میں 2 ماہ کیلئے پتنگ بازی پر مکمل پابندی
خلاف ورزی کرنے والے خلاف مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے
گردن پر ڈور پھرنے کے مختلف حادثات کے بعد کراچی میں 2 ماہ کے لیے پتنگ اڑانے، بنانے اور فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پتنگ بازی میں استعمال والی ڈور ، دھاتی ڈور اور نائلون کی ڈور المعروف مانجھا کی بھی تیاری اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہری انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ عناصر پتنگ، تیز مانجھے، دھاتی اور نائلون کی ڈور کی تیاری اور فروخت میں ملوث ہیں جو انسانی جانوں اور عام لوگوں کی حفاظت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ 'ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کے لیے کافی بنیادیں موجود ہیں اور انسانی زندگی کو خطرے اور عوامی امن و سکون کو درہم برہم کرنے سے روکنے کے لیے ان ہدایات پر عمل ضروری ہے'۔
چنانچہ کمشنر نے کراچی کی علاقائی حدود میں پتنگ بازی پر 30 مارچ سے 29 مئی تک مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
نوٹیفکیشن میں ان احکامات کی خلاف ورزی پر پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پتنگ بازی کے سبب راہگیروں اور مسافروں کی گردن پر ڈور پھرنے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جس کے سبب یہ پابندی عائد کی گئی۔
-
انفوٹینمنٹ 31 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 53 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں