عید سے قبل حکومت نے پیٹرول بم گرادیا
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا

عید الفطر سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر کے عوام کو بڑا دھچکا دے دیا۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289؍ روپے 40؍ پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
آئندہ 15 روزکیلئے ڈیزل 3روپے 32پیسے ، مٹی کا تیل 2روپے 27پیسے ، لائٹ ڈیزل 38پیسے سستا کردیا گیا ہے۔
مٹی کا تیل 2روپے 27پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186روپے39پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 38پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت167 روپے80پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے آئندہ 15روز کے لیے کیا گیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 53 منٹ پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 55 منٹ پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں