دانیال ظفر کا ماورا حسین سے اظہارِ محبت، معاملہ کیا؟
دانیال ظفر کے الفاظ کس کہانی کی جانب اشارہ؟؟
پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار دانیال ظفر نے اداکارہ ماورا حسین سے سرِعام اظہارِ محبت کرکے مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا۔
ماورا حسین یوں تو پاکستان سمیت سرحد پار بھی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اپنی دھاک بٹھاچکی ہیں تاہم دوسری جانب دانیال ظفر کا نام بھی کسی تعریف کا محتاج نہیں جنھوں نے بہت کم عرصے میں اپنی اداکاری کے ساتھ گلوکاری کا لوہا منواکر پاکستانی شائقین کے دلوں میں اپنا گھر کیا ہے۔
دو انفرادی شخصیات ماورا حسین اور دانیال ظفر کا نام سوشل میڈیا پر ایک ساتھ گردش کرتا نظر آرہا ہے جس کی بڑی وجہ اداکاروگلوکار دانیال ظفر کا ماورا حسین سے اظہار محبت کرنا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین اور دانیال ظفر نے مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس نے منظر عام پر آتے ہی مداحوں میں ایک ہلچل مچادی۔
انسٹاگرام پر جاری کی گئی ان مونوکروم تصاویر میں ان دونوں فنکاروں ماورا حسین اور دانیال ظفر کو ساحل سمندر پر 19 کی دہائی کا رومانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان دلکش مونوکروم تصاویر میں یہ ممکنہ جوڑا شاندار انداز میں رومانس سے بھرپور اپنا قیمتی وقت گزارتا نظر آرہا ہے جس میں ساحل سمندر پر کھلی فضا میں سائیکل اور پھولوں کے ساتھ رومانوی انداز ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو بھاگیا۔
پوسٹ کے کیپشن میں دانیال ظفر نے فلم میکر اور آرٹسٹ بازل کو ٹیگ بھی کیا اور کیپشن میں محبت سے بھرپور الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ،’اگر میں کہوں کہ مجھ کو تم سے پیار ہوا’۔
اسی کے ساتھ دانیال ظفر نے لگے ہاتھوں ہیش ٹیگ ’ایل ٹی ایم’ کو ٹیگ کرتے ہوئے ’جلد آنے والے’ کسی پراجیکٹ کی جانب اشارہ بھی دے ڈالا۔
دانیال ظفر اور ماورا حسین کی رومانس سے بھرپور یہ پوسٹ منظر عام پر آنے کی دیر تھی کہ کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھیروں سوالات کی بارش کر ڈالی۔
کسی نے ماورا اور دانیال کو ایک ساتھ دیکھ کر اداکارہ کے قریبی دوست امیر گیلانی کے لیے ہمدردی جتائی تو کسی نے دانیال اور ماورا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ دانیال اور ماورا کی رومانس سے بھر پور یہ تصاویر پراجیکٹ کی شوٹنگ سے لی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ماورا حسین اور دانیال ظفر کو 'لیٹس ٹرائے محبت (چلو محبت کی کوشش کریں)' کے نام سے جلد آنے والے ایک پروجیکٹ کے لیے اکھٹا کیا گیا ہے جو بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز