’uber’آٹو کا کرایہ کروڑوں روپے، مسافر پریشان
بھارت میں رکشہ سوار مسافر کرایہ دیکھ کر دنگ رہ گیا

صارف اپنا ₹ 7 کروڑ سے زیادہ کا Uber بل دکھاتا ہے۔
بھارت کے شہر نوائیڈا سے تعلق رکھنے والا شخص آن لائن ’ابر’ رکشے کا کروڑوں روپے کا کرایہ دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
رپورٹ کے مطابق دیپک ٹینگوریا نامی شخص نے ’Uber’ انڈیا ایپلیکیشن کے ذریعے ایک رکشہ سواری بک کرائی جس کا کرایہ صرف 62 بھارتی روپے تھا۔دیپک ٹینگوریا جب اپنی منزل پر پہنچا تو اسے اس لمحے شدید دھچکا لگا جب اس نے رکشے کا کرایہ 62 کے بجائے 7 کروڑ سے زیادہ دیکھا۔
اس حیران کن واقع کو مسٹر دیپک کے قریبی دوست آشیش مشرا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر شیئر کردہ ویڈیو کلپ میں مسٹر دیپک کو موصول ہونے والے بھاری بل پر بات کرتے ہوئے سنا گیا۔
جاری کردہ ویڈیو میں دیپک اپنے موبائل فون پر موصول ہونے والی رقم دکھاتے ہیں اور 62 کے بجائے 7 کروڑ روپے پر گفتگو کرتے سنائے دیے۔
اس گفتگو کے دوران دیپک کا دوست انہیں مزاحیہ انداز میں کہتا ہے کہ "اگر آپ نے چندریان کو بک کیا ہوتا، تو اس سواری پر بھی آپ کو اتنا خرچہ نہ آتا۔"
واضح رہے کہ دیپک اور انکے دوست کی جانب سے مذکورہ ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے فوراً بعد، Uber انڈیا کسٹمر سپورٹ کے آفیشل ایکس پیج کی جانب سے معافی نامہ جاری کیا گیا اور دعویٰ کیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 5 منٹ پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 33 منٹ پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب
-
انفوٹینمنٹ 39 منٹ پہلے
آنکھ مار کر مشہور ہونے والی ’پریا پراکاش واریر‘ اب کہاں ہیں؟
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
فحش بیان اسکینڈل، اپوروا مکھیجا کو کیریئر کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا