پاکستان

عید الفطر کی تعطیلات، جعلی نوٹیفکیشن زیرِ گردش

وزارت داخلہ نے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی

Web Desk

عید الفطر کی تعطیلات، جعلی نوٹیفکیشن زیرِ گردش

وزارت داخلہ نے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی

عید الفطر کی تعطیلات، جعلی نوٹیفکیشن  زیرِ گردش

وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت سے منسوب عید الفطر پر چار چھٹیوں سے متعلق گردش کرتے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پرکیبنٹ سیکریٹریٹ سے منسوب ایک نوٹیفکیشن  وائرل ہوا جس میں رواں سال 2024  کی عید الفطر کے موقع پر چار دن  یعنی9 اپریل (منگل) سے 12 اپریل (جمعہ) تک ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا بعدازاں وزارت داخلہ نے گردش کرتی ان تمام خبروں کی تردید کردی۔

عید الفطر کی تعطیلات، جعلی نوٹیفکیشن  زیرِ گردش

 وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر 9 سے 12 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ،"حکومت چھٹیوں کے بارے میں جو بھی فیصلہ کرے گی، اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔"

تازہ ترین