لپ اسٹک کا شیڈ تبدیل کرنا اب گھر پر بھی ممکن
پیسوں کی بچت کریں اور یہ طریقہ آزمائیں
![لپ اسٹک کا شیڈ تبدیل کرنا اب گھر پر بھی ممکن](https://www.hungamaexpress.com/assets/uploads/updates/2024-03-31/12174_8602960_lip_updates.jpg)
خواتین کی تیاری کی بات آئے تو میک اپ کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے جس کے بنا خواتین کی تیاری اور انکی خوبصورتی ادھوری رہتی ہے۔
مگر ان میک اپ میں سب سے اہم کردار لپ اسٹک کا ہوتا ہے جس کے بنا خواتین کی تیاری نامکمل رہتی ہے۔میک اپ کی ان بے شمار اشیاء میں لپ اسٹک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کو لگانے سے چہرے پر شادابی آجاتی ہےاور آپ کی شخصیت بالکل الگ لگنے لگتی ہے۔
لپ اسٹک کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے ذریعے آپ آئی شیڈ اور بلش آن بھی لگاسکتے ہیں اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اس کو گھر میں بھی باآسانی بنا سکتے ہیں۔
جی ہاں ! اگر آپ ایک ہی لپ سٹک لگا کر بور ہوگئے ہیں اور کچھ نئے رنگ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلئے دکان سے نئی لپ اسٹک خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسی لپ اسٹک سےآپ نیا رنگ بھی بنا سکتے ہیں۔
لپ اسٹک میں رنگوں کی تبدیلی کیسے ممکن ہے؟
کسی بھی لپ اسٹک کا رنگ تبدیل کرنے کیلئے سب سے پہلے آپکو کنسیلرکے ساتھ اپنی لپ اسٹک کو مکس کرنا ہونگا۔
لپ اسٹک کے کسے بھی کلر کو برش کی مدد سے اچھی طرح کنسیلر میں مکس کریں۔ جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس کو ہونٹوں پر لگالیں۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ ڈارک لپ سٹک کے ساتھ ہلکے رنگ کا کنسیلر استعمال کریں۔ اس سے آپ کی لپ سٹک کا رنگ ہلکا ہوجائے گا۔
اگر کنسیلر اور لپ سٹک دونوں ڈارک رنگ کے ہوں گے تو اس سے لپ سٹک کا رنگ بہت زیادہ ڈارک ہوجائے گا۔
-
انفوٹینمنٹ 33 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 55 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں