ماہرہ خان کی مایوں کی 'ان دیکھی' ویڈیو جاری
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے مایوں کی ان ایکھی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی۔
ڈراما 'ہمسفر' سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کے بندھن میں بندھیں اور شادی کی تمام تقریبات کی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا۔
ماہرہ خان کی شادی کے تمام لُکس میں مایوں کو فیشن کے متوالوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور اس تقریب میں ان کے ہلکے میک اپ کا بھی چرچہ ہوا۔
ماہرہ خان نے اپنے مایوں میں ڈیزائنر سارہ شاہ جہاں کی تیار کردہ گوٹے کے کام سے بنی زرد پشواس زیب تن کی تھی جبکہ ایک لمبا دوپٹہ بے حد دلکشی کے ساتھ سر پر سیٹ کروایا۔
شادی کے 6 ماہ بعد اب ماہرہ خان کے مایوں کی چند یادگار جھلکیوں پر مشتمل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان کو مایوں کے حسین جوڑے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہیں دوپٹے کے سائے میں انکے بیٹے اذلان، بھائی حسان اور دیگر محبت کرنے والے خاص رشتے لیکر آرہے ہیں۔

ویڈیو ’دا ویڈنگ اسٹوری فلمز‘ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اور اس ویڈیو میں خاتون 'ابٹن کھیلوں ہاری' گارہی ہیں۔
جہاں پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ خان کے چاہنے والے محبت کی برسات کرتے نظر آرہے ہیں وہیں ماہرہ خان نے خود بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کر کے ان یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کیلئے ویڈیوگرافر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں