وائرل اسٹوریز

ثنا خان کے بیٹے کی ‘منہ دکھائی‘ ہوگئی

اسی ویڈیو میں انکے 9 ماہ کے بیٹے طارق جمیل کی منہ دکھائی بھی ہوگئی

Web Desk

ثنا خان کے بیٹے کی ‘منہ دکھائی‘ ہوگئی

اسی ویڈیو میں انکے 9 ماہ کے بیٹے طارق جمیل کی منہ دکھائی بھی ہوگئی

سابقہ اداکارہ ثنا خان نے  اپنے ننھے شہزادے طارق جمیل کی پیدائش  کے 9 ماہ بعد منہ دکھائی کردی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ثنا خان کو بیٹے کو گود میں اٹھائے مداحوں کیساتھ تصاویر لیتے دیکھا جاسکتا  ہے۔

اسی ویڈیو میں انکے 9 ماہ کے بیٹے طارق جمیل کی منہ دکھائی بھی ہوگئی جو اپنی والدہ کی کاپی قرار دیا جانے لگا۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیال رہے کہ ثنا خان اپنی پرائیویسی کے لیے جانی جاتی ہیں، وہ  اپنے بیٹے کا چہرہ عوام کے سامنے ظاہر کرنے کے بارے میں کافی محتاط رہی ہیں۔

5 جولائی 2023 کو ثنا خان اور مفتی انس نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر یہ بتایا تھا کہ وہ اپنے بچے کا ایسا نام رکھنا چاہتے ہیں جو پرہیزگاری، نرمی، اور ایمانداری کی علامت ہو، لہٰذا انہوں نے اپنے بیٹےکا نام ’سید طارق جمیل’ رکھا ہے، جس میں جمیل کا مطلب ہے 'خوبصورتی اور طارق کا مطلب خوشگوار'۔

تازہ ترین