انفوٹینمنٹ

پیارے افضل کیلئے ہمایوں سعید پہلی پسند؟

حمزہ علی عباسی کا انتخاب کیسے ہوا؟

Web Desk

پیارے افضل کیلئے ہمایوں سعید پہلی پسند؟

حمزہ علی عباسی کا انتخاب کیسے ہوا؟

پیارے افضل کیلئے ہمایوں سعید پہلی پسند؟

پاکستان کے معروف ڈائریکٹر ندیم بیگ نے ڈراما سیریل ’پیارے افضل’ کیلئے حمزہ علی عباسی کی جگہ ایک نیا نام پیش کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

ندیم بیگ نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کئی حیران کن انکشافات کے ساتھ ساتھ ڈراما ’پیارے افضل’ کے مرکزی کاسٹ سے متعلق تہلکہ خیز بات کہہ ڈالی۔

ڈائریکٹر ندیم بیگ نے پیارے افضل کے لیڈ رول کیلئے اداکار کا نام ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے کبھی بھی اسکرپٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا لیکن ہاں کبھی کبھی آپ کو کسی نئے اداکار کو موقع دینا پڑتا ہے چاہے آپ نے کسی اور کے لیے اپنا ذہن بنا لیا ہو اور آپ جانتے ہیں کہ آپ جس اداکار کو چاہتے ہیں وہ بھی ایسا ہی ہوگا۔

ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ ویسے تو پیارے افضل میں افضل کا کردار ہمایوں کو کرنا تھا لیکن میں نے ہمایوں سعید سے کہا کہ یہ کردار آپ کے لیے نہیں ہے، اور انہوں نے اسے قبول کر لیا اور یوں حمزہ علی عباسی پیارے افضل بن گئے۔


تازہ ترین