ٹیکنالوجی

ایپل کا آئی فون ایپس میں تبدیلی کا فیصلہ

ایپل کی حریف کمپنیوں کی ماکیٹ پلیس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

Web Desk

ایپل کا آئی فون ایپس میں تبدیلی کا فیصلہ

ایپل کی حریف کمپنیوں کی ماکیٹ پلیس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

آئی فون صارفین دیگر ذرائع سے ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، فائل فوٹو
آئی فون صارفین دیگر ذرائع سے ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، فائل فوٹو

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی اپنے اور اپنی ایپس کے طریقہ کار میں کچھ بنیادی تبدیلیاں متعارف کرانے جارہی ہے۔

 کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق اس تبدیلی کے بعد ایسا پہلی بار ہوگا کہ آئی فون صارفین دیگر ذرائع سے ایپس کو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ 

ایپل کا یہ اعلان آئی او ایس (آئی فون کا آپریٹنگ سافٹ ویئر) میں لائی جانے والی بڑی تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔

 نئی تبدیلی کا مطلب ہے کہ آئی فون صارفین ایپل کی حریف کمپنیوں کی ماکیٹ پلیس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جن سے انہیں ان ایپس تک رسائی حاصل ہوگی جو ایپل اسٹور پر موجود نہیں ہوں گی کیونکہ ایپل کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔

 تبدیلی متعارف کرائے جانے کے علاوہ آئی فون صارفین ایکس باکس کلاؤڈ گیمنگ جیسی اسٹریمنگ سروسز کو بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، جن پر اس سے قبل پابندی عائد تھی۔

 تبدیلی کے بعد زیادہ تر نئے قواعد کا اطلاق صرف یورپی یونین ممالک میں ہوگا جبکہ گیمز میں لائی جانے والی تبدیلیوں کا اطلاق عالمی سطح پر ہوگا۔

 ایپل کی جانب سے یہ تبدیلیاں یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے دباؤ میں لائی جارہی ہیں۔

تازہ ترین