’اپریل فول‘ یکم اپریل کو ہی کیوں منایا جاتا ہے؟
اس دن کی ابتداء کہاں سے ہوئی؟ حقیقت کیا ہے؟

ہر سال یکم اپریل کو پوری دنیا میں اپریل فول ڈے منایا جاتا ہے، ایک ایسا دن جو لامحدود ہنسی ، لطیفے اور بے ضرر مذاق کے لیے وقف کیا گیا ہے۔
غیر سرکاری ہونے کے باوجود اس دن کو کئی لوگ مذاق ، مضحکہ خیز حرکتوں اور قہقہے بکھیرنے کے لیے بھرپور انداز میں مناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔
آئیے جانتے ہیں کہ یہ دن ہمیشہ یکم اپریل کو ہی کیوں منایا جاتا ہے، اس کی تاریخ اور حقیقت کیا ہے۔
حقیقت
کہا جاتا ہے کہ اپریل فول ڈے کی ابتداء پوپ گریگوری XIII کے گریگورین کیلنڈر کو متعارف کرانے کے بعد شروع ہوئی ، جس میں نئے سال کا آغاز یکم جنوری سے شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا جاچکا تھا۔
تاہم کیلنڈر کے پرانے ورژن میں سال 1 اپریل کے آس پاس شروع ہوتا تھا۔ چنانچہ، جب نیا کیلنڈر آیا تو کچھ لوگ پرانے والے کیلنڈر کی ہی پیروی کرتے ہوئے یکم اپریل کو نئے سال کا آغاز مانتے رہے۔
چند لوگوں نے پرانے کیلنڈر پر قائم رہنے والوں کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور یوں اپریل فول ڈے کا رواج شروع ہوا۔
تاریخ
بہت سے مورخین اپریل فول کے دن کو "ہیلیریا جیسے تہوار" سے جوڑتے ہیں جس کا لاطینی میں مطلب خوشی ہے۔ اس دن ، قدیم روم کے لوگ بھیس بدل کر ایک دوسرے کا مذاق اڑاتے اور کھیل کھیلتے۔
اپریل فول ڈے کیوں منایا جاتا ہے؟
یہ دن خود کو زیادہ سنجیدہ نہ بنانے اور زندگی کو ہلکے پہلکے انداز میں گزارنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ یہ معمول کی زندگی سے ہٹ کر ایک انتہائی ضروری وقفہ اور کچھ تفریح میں شامل ہونے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں