فیشن

نومی انصاری سے خواتین کی دیپیکا اور عالیہ بننے کی فرمائش

انوکھی فرمائش پر نومی انصاری کا درعمل کیا؟

Web Desk

نومی انصاری سے خواتین کی دیپیکا اور عالیہ بننے کی فرمائش

انوکھی فرمائش پر نومی انصاری کا درعمل کیا؟

انوکھی فرمائش پر نومی انصاری کا درعمل کیا؟
انوکھی فرمائش پر نومی انصاری کا درعمل کیا؟

پاکستان کے معروف فیشن ڈیزائنر نومی انصاری سے خواتین نے بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کی طرح دکھنے کی فرمائش کرڈالی۔

کپڑوں کے ڈیزائن کی بات آئے تو سب سے پہلے پاکستان کے ٹاپ ڈیزائنرز میں سے ایک ڈیزائنر نومی انصاری کا نام ذہن میں آجاتا ہے۔

نومی انصاری کا شمار ان معروف شخصیات میں کیا جاتا ہے جو اپنے کام کی بدولت پاکستانی فنکاروں کی پہلی پسند ہیں۔صرف یہی نہیں بلکہ نومی انصاری اداکارہ ماہرہ خان، اقرا عزیز اور کبریٰ خان سمیت کئی نامور شخصیات کے ملبوسات بھی ڈیزائن کرچکے ہیں۔

ڈیزائنر نومی انصاری نے جیو ٹیلی ویژن کے مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے’ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے کئی دلچسپ موضوعات  پر گفتگو کرنے کے ساتھ پیشہ ورانہ گفتگو کرتے ہوئے کئی انکشافات کردیے۔

دوران پروگرام وہاں موجود حاظرین میں سے ایک شخص نے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی گرل فرینڈ کیلئے ایک اچھا سا لباس بطور تحفہ دے دیں جو وہ سالگرہ کے موقع پر اپنی دوست کو بطور تحفہ دے سکے۔

جواب میں نومی انصاری نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں  بہت سارے لوگوں  کو ان کی اجرت ادا کرنی پڑتی ہے جو انکے لیے محنت کرتے ہیں۔اور صرف یہی نہیں بلکہ انہیں  بہت سارے بل بھی ادا کرنے پڑتے ہیں اور اسی طرح ان کا برانڈ کام کرتا ہے۔

نومی انصاری کا کہنا تھا میرے لگژری برانڈ کی کامیابی کے پیچھے کئی سالوں کی محنت ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بہت سی خواتین انکے پاس  آتی ہیں اور ان سے بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور دیپیکاپڈوکون کی طرح نظر آنے کی خواہش کرتی ہیں۔

ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں تو اس طرح کا لکُ دے سکتے ہیں لیکن یا تو کبھی جسامت کا فرق آجاتا ہے تو کبھی بجٹ کا فرق ، بلکہ کئی بار تو شخصیت ہی بالکل مختلف ہوتی ہے تاہم اس کے باوجود انہیں اس قسم کی  درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔

تازہ ترین