سجل علی اور احد رضا میر ایک ساتھ، مداح خوش
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہردلعزیز اداکارہ سجل علی اور پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر کی ایک ہی تقریب میں شرکت کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ’ساحد‘ فینز کو نیند سے جگا دیا ہے۔
سجل علی نےگزشتہ روز بین الاقوامی سیلیبریٹی منیجر حامد حسین کے بیٹے کے ولیمے میں شرکت کی جس میں وہ اپنے بھائی علی سید اور صبور علی کے شوہر علی انصاری کے ہمراہ تھیں۔
حامد حسین کے بیٹے کے ولیمے کی اس تقریب کے موقع پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ان ستاروں میں عمر خان، عائشہ عمر، خوشحال خان، ندیم بیگ ، وجاہت رؤف و دیگر فنکار شامل تھے۔
اس ہی تقریب میں جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کئی ستاروں نے شرکت کی وہیں احد رضا میر اور انکے خاندان کی شرکت کے متعلق سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔
ان چرچوں کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ سجل اور احد کا کافی عرصے بعد ایک ہی تقریب میں ایک ساتھ دکھنا ہے اگرچہ دونوں فنکار اور انکی فیملی ایک ہی تقریب میں موجود تھے لیکن دونوں کی ایک دوسرے کے ہمراہ کوئی بھی تصویر سامنے نہیں آئی ہے۔
احد رضا میر اس تقریب میں اپنے والد و معروف پاکستانی اداکار آصف رضا میر اور والدہ ثمرہ آصف کے ہمراہ شریک ہوئے۔
احد اور سجل کی ازدواجی زندگی کے متعلق بات کی جائے تو سجل اور احد 14مارچ 2020کو ابو ظہبی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑے کو عوام کی جانب سے بے انتہا محبت بھی ملی اور انکے پرستاروں نے انکے جوڑے کو ’ساحد‘ کا نام دیا تھا جبکہ وہ خود کو ’ساحدین‘ کہتے ہیں۔
لیکن 22جنوری 2022کو سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی پر احد رضا میر اور انکے پورے گھرانے کی عدم موجودگی کی وجہ سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جسکے حوالے سے دونوں ہی نے تاحال کوئی تصدیق یا تنقید نہیں کی ہے۔
سجل علی نے مارچ 2022 میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام ’سجل احد رضا میر‘ کی جگہ ’سجل علی‘ کردیا تھا اور کچھ دنوں بعد احد اور سج دونوں نے ہی اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کے ہمراہ چند ایک تصاویر کے علاوہ ساری ہٹادی تھیں جسکے بعد ساحدین نے اس کو سجل اور احد کی جانب سے علیحدگی کی طرف اشارہ سمجھا اور سوشل میڈیا پر بھی کافی افسوس کا اظہار بھی کیا۔
سجل اور احد کی جوڑی کے پرستار آج بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں اور گزشتہ روز ہوئی تقریب کی تصاویر میں بھی وہ دونوں کی ایک ساتھ ایک جھلک دیکھنے کے لیے بےقرار رہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی