وائرل اسٹوریز

پاکستان کے حافظ ابوبکر نے عالمی مقابلہ حسن قرات جیت لیا

محمد ابوبکر آٹھویں جماعت کے طالبعلم ہیں

Web Desk

پاکستان کے حافظ ابوبکر نے عالمی مقابلہ حسن قرات جیت لیا

محمد ابوبکر آٹھویں جماعت کے طالبعلم ہیں

کم سن پاکستانی حافظ قرآن  بچے نے عراق میں  ہونے والا عالمی مقابلہ حسن قرات جیت لیا۔

العمید انٹرنیشنل حسن قرآت  مقابلے کا اہتمام عراق میں روضہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی انتظامیہ نے کیا تھا۔

مقابلے میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے قاری بچوں نے حصہ لیا تھا جو کہ متعدد مرحلوں پر مشتمل تھا، اس کا آغاز  2 مارچ سے ہوا تھا۔

بچوں اور بڑوں کی علیحدہ علیحدہ  کیٹیگری میں قرآن پاک کی تلاوت سنی گئی جس میں بچوں کی کیٹیگری کے  عالمی مقابلہ حسن قرات میں پاکستانی قاری حافظ محمد ابو بکر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس مقابلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ابوبکر کی خوبصورت تلاوت سننے والے صارفین داد دیے بغیر رہ نہ سکے اور انہیں خوب سراہا۔

بچوں کے مقابلے میں پہلی پوزیشن محمد ابو بکر کے نام رہی تو دوسری پوزیشن عراق کے قاری اور تیسری پوزیشن ایران کے قاری نے حاصل کی۔

اس کے علاوہ بڑوں کے مقابلہ حسن قرات میں عراق کے احمد جمال الرقبی نے پہلی  جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب محمود السید عبداللہ (مصر) اور مہدی رحمت اللہ تقی پور (ایران) نے حاصل کی۔

فاتحین کو اعزازی شیلڈز کے علاوہ  نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا گیا کہ عالمی مقابلہ قرات جیتنے کے بعد وطن واپسی پر ابوبکر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد ابوبکر  خیبرپختونخوا کے  ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھتے ہیں اور آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔

تازہ ترین